جمعرات‬‮ ، 30 اکتوبر‬‮ 2025 

نومبر کے دوران 30 اشیا کی درآمدات میں 142 فیصد اضافہ

datetime 3  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)عالمی مارکیٹ میں اشیا کی قیمتوں بالخصوص پیٹرولیم کی قیمتیں بڑھنے اور روپے کی قدر میں کمی کی وجہ سے نومبر میں سالانہ بنیادوں پر 30 اشیا کی درآمدات میں 142 فیصد اضافہ ہوا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ توانائی، اسٹیل اور صنعتی خام مال کے درآمدی بل میں اضافہ ہوا جبکہ گزشتہ برس نومبر کے مقابلے ویکسین کی درآمدات نے

رواں برس نومبر کا درآمدی بل بڑھانے میں نمایاں کردار ادا کیا۔نومبر میں ان 30 اشیا کی مجموعی درآمدی قیمت 6 کھرب 96 ارب 34 کروڑ 60 لاکھ روپے تک پہنچ گئی جو گزشتہ برس نومبر میں 2 کھرب 87 ارب 13 کروڑ 10 لاکھ روپے تھی یعنی اس میں 142.52 فیصد اضافہ ہوا۔ملک کی مجموعی درآمدات میں ان اشیا ء کا حصہ 53 فیصد رہا۔اس کے ساتھ نومبر میں پاکستان کی مجموعی درآمدات بھی 98 فیصد بڑھ کر 13 کھرب 62 ارب روپے ہوگئی جو گزشتہ برس کے اسی ماہ میں 6 کھرب 86 ارب روپے تھی۔ان 30 اشیا میں سب سے بڑا کردار پیٹرول کا ہے جس کی درآمدات 279.54 فیصد بڑھ کر ایک کھرب 2 کروڑ 69 لاکھ 70 ہزار روپے تک پہنچ گئی جو گزشتہ برس 27 ارب 5 کروڑ 80 لاکھ روپے تھی۔جس کے بعد تارکول سے حاصل ہونے والے تیل اور پیٹرولیم کی درآمدات131.76 فیصد اضافے کے بعد 75 ارب 45 کروڑ 50 لاکھ روپے پر پہنچ گئی، ہائی اسپیڈ ڈیزل کا درآمدی بل 266.39 فیصد اضافے کے بعد 57 ارب 23 کروڑ روپے پر جا پہنچا جو گزشتہ برس 15 ارب 62 کروڑ 10 لاکھ روپے تھا۔ایل این جی کی درآمد بھی 101.94 فیصد بڑھ کر 72 ارب 37 کروڑ 20 لاکھ روپے ہو گئی جو گزشتہ سال35 ارب 83 کروڑ 70 لاکھ روپے تھی، ایل این کی قیمنتوں میں اضافہ اور روپے کی قدر میں کمی نومبر میں اس کی درآمدی لاگت بڑھانے کا سبب بنا۔

اس کے علاوہ غیر خالص کوئلے کی درآمد بھی گزشتہ برس کے 18 ارب 76 کروڑ روپے سے 120.36 فیصد بڑھ کر 41 ارب 33 کروڑ 90 لاکھ روپے ہوگئی۔علاوہ ازیں پام آئل کی درآمدی قیمت 11 ارب 78 کروڑ 80 لاکھ روپے سے بڑھ کر 33 ارب 61 کروڑ 10 لاکھ روپے ہوگئی یعنی 185.12 فیصد اضافہ ہوا۔نومبر میں حکومت نے

ویکسین کی درآمد پر 31 ارب 48 کروڑ 20 لاکھ روپے خرچ کیے جو گزشتہ سال 3 ارب 60 کروڑ 20 لاکھ روپے تھے۔اسی طرح نومبر میں حکومت نے گزشتہ برس کے 4 ارب 9 کروڑ 8 لاکھ روپے مقابلے 208 فیصد زیادہ یعنی 12 ارب 65 کروڑ 40 لاکھ روپے کی چینی درآمد کی۔فرنس آئل کی درآمدی مالیت گزشتہ برس کے

ایک ارب 88 کروڑ 10 لاکھ روپے سے 243 فیصد بڑھ کر نومبر میں 6 ارب 45 کروڑ 70 لاکھ روپے ہوگئی جس کی بڑی وجہ ملک میں ایل این جی کی کمی ہے۔اس کے علاوہ نومبر میں سی کے ڈی/ایس کے ڈی صورت میں گاڑیوں کی درآمد بھی بڑھ کر 30 ارب 15 کروڑ 20 لاکھ روپے پہنچ گئی جو گزشہ برس 7 ارب 87 کروڑ 80 لاکھ روپے تھی یعنی اس میں 282.7 فیصد کا اضافہ ہوا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خود کو ری سیٹ کریں


عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…