بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

پوری دنیا میں مہنگائی کا 50سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

datetime 1  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب اور ترجمان وزارت خزانہ مزمل اسلم نے کہا ہے کہ کوویڈ 19 سے پوری دنیا میں مہنگائی کا 50سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے،عالمی منڈی میں کھانے کے تیل کی قیمت 100 فیصد بڑھی ہے، فرنس آئل سمیت دیگر اشیاء کی عالمی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا، عالمی سطح پر مہنگائی کی وجہ سے ہول سیل پرائس انڈیکس میں 27فیصد اضافہ ہوا

اس میں شامل تمام اشیاء درآمدی اشیاء ہیں، عالمی سطح پر دو ہفتوں میں درآمد اشیاء میں کمی کے اثرات جنوری اور فروری میں نظر آئیں گے، حکومت نے اپنے ٹیکسز میں کمی کر کے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ خود برداشت کیا۔ بدھ کو وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب اور ترجمان وزارت خزانہ مزمل اسلم مشترکہ پریس کانفرنس کر رہے تھے۔وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ عالمی سطح پر کورونا کے باعث پوری دنیا میں مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے،کوویڈ 19 کے بعد اب تک حالات معمول پر نہیں ائے، پیٹرولیم اور خوردنی آئل میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے، خوردنی آئل فی ٹن قیمت 400ڈالر سے بڑھ کر 1300ڈالر فی ٹن تک پہنچ گئی،پاکستان 70 فیصد دالیں درآمدات کرتا ہے اسلئے انکی قیمتوں پرعالمی مہنگائی کا اثر پڑا۔ انہوں نے بتایا کہ یورو زون میں مہنگائی 5 فیصد، امریکہ میں 6.2فیصد، کینیڈا میں 4.7فیصد،جرمنی، فرانس اور برطانیہ میں بھی مہنگائی ہوئی،اقوام متحدہ کے ادارہ برائے خوراک و زراعت کی حالیہ رپورٹ کے مطابق دنیا میں مہنگائی کا 50 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے، وزیراعظم عمران خان کی ہدایات پر وفاق اور صوبوں میں مہنگائی پر قابو پانے کے لئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں،پیٹرولیم مصنوعات پر ٹیکسز کی مد میں کمی کی گئی، اب تک 400ارب کے ٹیکسز کم اکٹھے ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ چینی کی قیمتوں کو کم کرنے کے لئے فوری اقدامات اٹھائے گئے،

اسی وجہ سے آج ملک میں چینی کی قیمتوں میں 60روپے تک فی کلو قیمت کم ہو کر 85/90روپے تک پہنچ گئی ہے۔وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ سندھ میں گنے کی کریشنگ اکتوبر میں شروع ہوتی تھی، وہاں جو کریشنگ ہورہی تھی وہ بھی روک دی گئی،سندھ حکومت ذخیرہ اندوزوں کے تحفظ دینے کے لئے یہ سب کچھ کیا،زرداری

سندھ شوگر ملز کے سب سے بڑے بینیفشل ہیں،پنجاب، کے پی کے نے چینی ذخیرہ کرنے کے حوالے سے کارروائی کی،سندھ حکومت کیوں خاموش ہے،سائیں سرکار کسانوں کے ساتھ دشمنی بند کردیں۔ انہوں نے کہا کہ فرٹلائزرکی ذخیرہ اندوزی کے خلاف پنجاب حکومت نے کارروائی کرتے ہوئے 345 مقدمات درج کیے اور

244افراد گرفتار کیے، اس سے فرٹلائزر کی فی بوری می 400روپے کم ہوچکے ہیں۔وزارت خزانہ کے ترجمان مزمل اسلم نے کہا کہ عالمی سطح پر مہنگائی کی وجہ سے ڈبلیو پی آئی میں 27فیصد اضافہ ہوا ہے، مٹی کے تیل میں 77فیصد، سٹیل بار میں 64فیصد، ڈیزل میں 62فیصد، ویجیٹل گھی میں 57فیصد اضافہ ہوا ہے،اس میں تمام

درآمدی اشیاء شامل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ کھانے پینے کی اشیاء میں دیہات میں منہگائی 5.50فیصد جبکہ شہرمیں مہنگائی 2فیصد کم ہوئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ عالمی منڈی میں کھانے کے تیل کی قیمت 100 فیصد بڑھی ہے، فرنس آئل سمیت دیگر اشیاء کی عالمی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا۔ترجمان وزارت خزانہ مزمل اسلم نے کہا کہ

حکومتی اقدامات سے پیاز،ٹماٹر،چینی،آٹے اور دال کی قیمتوں میں کمی آئی ہے،پیاز 37 فیصد،دال مونگ27 فیصداور آلو کی قیمت میں 17.66 فیصد کمی آئی ہے،پٹرولیم مصنوعات کی عالمی قیمتوں میں گزشتہ جمعہ سے کمی کا رجحان ہے،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے مہنگائی بتدریج کم ہوگی،چاول کی قیمت پورا سال مستحکم رہی۔ انہوں نے کہا کہ منی بجٹ کے اثرات عام آدمی پر نہیں ہوں گے،پاکستان میں معیشت بہتری کے سفر پر گامزن ہے۔انہوں نے کہا کہ پٹرول کی قیمت40 فیصد بڑھی اور کھپت میں 15فیصد اضافہ ہوا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…