بیجنگ (این این آئی)چینی وزارت خارجہ کے ترجمان چائو لی جیان نے کہاہے کہ امریکہ،برطانیہ، آسٹریلیا جوہری آبدوز تعاون صرف چند ممالک کے درمیان معاملہ نہیں ہے،
اس سے کسی ایک فریق کے مفادات کو نقصان پہنچنے کی بجائے اس کے اثرات پورے خطے پر مرتب ہوں گے حتیٰ کہ دنیا کو بھی خطرہ لاحق ہو گا۔ بد ھ کے روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے چینی وزارت خارجہ کے ترجمان چائو لی جیان نے کہاکہ امریکہ،برطانیہ، آسٹریلیا جوہری آبدوز تعاون صرف چند ممالک کے درمیان معاملہ نہیں ہے، اس سے کسی ایک فریق کے مفادات کو نقصان پہنچنے کی بجائے اس کے اثرات پورے خطے پر مرتب ہوں گے حتیٰ کہ دنیا کو بھی خطرہ لاحق ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ بہت سے ممالک نے اس تعاون پر بڑی توجہ دی ہے۔ان کا خیال ہے کہ اس عمل سے خطے میں پہلے سے کشیدہ صورت حال مزید سنگین ہو جائے گی اور ایٹمی توانائی کے عدم پھیلائو کے عالمی نظام کو بھی نقصان پہنچے گا۔