اسلام آباد(آن لائن) وزارت توانائی پٹرولیم ڈویژن حکام کا کہنا ہے کہ وزارت توانائی پٹرولیم ڈویڑن کی جانب سے پٹرول پمپ ڈیلرز کے مارجن بڑھانے کیلئے کیس اقتصادی
رابطہ کمیٹی (ای سی سی) بھجوا دیا گیا ہے۔ جمعرات کو ملک بھر میں پیٹرول پمپس کھلے رہیں گے پیٹرول پمپس کے ساتھ مذاکرات طے پاگئے ہیں آئل مارکیٹنگ کمپنیز اور ڈیلرز کے مارجن میں مناسب اضافے کیلئے وزارت کوشاں ہے وزارت پٹرولیم کا کہنا تھا کہ وفاقی کابینہ کے زریعے سے دس روز میں فیصلے کا امکان ہے جمعرات کو ملک بھر میں تمام پی ایس او، شیل، ٹوٹل اور دیگر کمپنیوں کے اپنے پٹرول پمپ کھلے رہیں گے آئل سپلائی میں مستعدی کیلئے ٹینکروں کو روانہ کردیا گیا ہے وزارت پٹرولیم کے مطابق آئل سیکٹر کی مختلف تنظیموں نے وزارت کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات پر اظہار اطمینان کیا ہے عوام کو کوئی فکر کرنے یا پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔