منگل‬‮ ، 08 اپریل‬‮ 2025 

معاہدہ نہ ہونے سے حج 2022 پر بے یقینی کی صورتحال ٗ ڈالر کی قیمت بڑھنے سے اخراجات میں بھی اضافے کا خدشہ

datetime 21  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آ باد ( مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب اور پا کستان کی حکو متوں کے در میان ابھی تک حج ایگر یمنٹ نہیں ہو سکا جس کی وجہ سے حج 2022 کے بارے میں ابھی تک بے یقینی کی صورتحال ہے،روزنامہ جنگ میں رانا غلام قادر کی خبر کے مطابق گذشتہ 2سال سے حج کوٹہ نہیں ملا،اب بھی سعودیہ کیلئے براہ راست پروازیں بند ہیں۔ ذ رائع کے مطا بق اس سے قبل صفر یا ربیع الا ول میں حج ایگر یمنٹ

ہوجاتا تھا جس کی روشنی میں حج انتظا مات کئے جاتے تھے۔ گزشتہ دو سال کورونا کی وجہ سے حج کوٹہ نہیں مل سکا، اب بھی سعودی عرب نے پا کستان کیلئے براہ راست پروازیں نہیں کھولیں، پا کستان ان ملکوں میں شامل ہے جنہیں سعودی عرب نے ریڈ لسٹ میں شامل کیا ہوا ہے، ان ملکوں میں پا کستان،انڈیا، مصر ،ترکی، انڈو نیشیا اور ملا ئشیا شامل ہیں ،بنگلہ دیش ریڈ لسٹ سے نکل گیا ہے، پا کستان کے تین لاکھ اقامہ ہولڈرز صرف براہ راست پروازیں نہ ہو نے کی وجہ سے سعودی عرب نہیں جاسکے،اب جو پا کستانی سعودی عرب جاتے ہیں وہ پہلے دوبئی یا اردن جاتے ہیں ،وہاں 14دن قرنطینہ گزارتے ہیں تب سعودی عرب جانے کی اجازت ملتی ہے، حج 2022 جو لائی کے پہلے عشرے میں ہوگا۔ حج آپریشن کیلئے انتظامات ایک طویل عمل ہے جس میں حج کوٹہ کی تقسیم ،ر ہا ئش گاہوں کا حصول، در خواستوں کی وصولی اور قرعہ اندازی ،نجی حج کمپنیوں کو حج کوٹہ کی الاٹمنٹ، میڈیکل مشن اور سیزنل سٹاف کا انتخاب شامل ہیں، سعودی عرب میں پا کستانی نظامت حج کے حکام نے بتایا ہے کہ توقع ہے کہ اس سال سعودی عرب

غیر ملکی عازمین حج کو بھی اجازت دے گی لیکن اس بارے میں اب تک کوئی فیصلہ نہیں ہوا، ڈالر کی قیمت بڑھنے اور کورونا ایس ا وپیز کی و جہ سے اب حج اخراجات میں بھی کئی لاکھ روپے کا اضافہ ہو جا ئے گا۔

موضوعات:



کالم



بل فائیٹنگ


مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…