بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

مفتاح اسماعیل نے شرح سودمیںا ضافے کوملکی صنعت کے لیے پھانسی کاایک اور پھندا قرار دے دیا

datetime 19  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنمااور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے شرح سودمیںا ضافے کوملکی صنعت کے لیے پھانسی کاایک اور پھندہ قرار دے دیا ۔ جمعہ کو اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ سود کے بڑھنے سے صرف صنعتی پیداوار میں کمی ہوگی اور حکومت کے اخراجات بڑھیں گے،ڈیڑھ فیصد سود بڑھانے سے مہنگائی کم نہیں ہوگی ،

نجی شعبے کو مزید مشکلات اور سست روی کا سامنا کرنا پڑے گا ۔انہوںنے کہاکہ سوا سات سے پونے 9 فیصد کرنے سے حکومت کی سود کی ادائیگی میں 400 ارب سالانہ کامزید اضافہ ہو گا،مہنگائی اور روپے کی قدرمیں کمی روکنے کے لئے دو سال پہلے بھی یہ کام حکومت نے کیاتھا،اس اقدام سے پہلے بھی نہ مہنگائی رْکی نہ روپے کی قدر میں کمی بلکہ معیشت مزید کساد بازاری کی نذر ہوگئی تھی ۔انہوںنے کہاکہ عمران نیازی حکومت پہلے بھی شرح سود بڑھا کر ملکی معیشت کو ریورس گیئر لگا چکی ہے ،ایک بار پھر تیزی سے شرح سود بڑھائی جارہی ہے، پہلے بھی معیشت سست روی کاشکار ہوئی تھی، پھر ہوگی ۔ انہوںنے کہاکہ شرح سودمیں اتنا تیزی سے اضافہ کرکے ملک میں آگ لگاتی ہوئی مہنگائی پر قابو کیسے پایا جا سکتا ہے ؟،اس اقدام سے مہنگائی پر قابو پایا جائے گا نہ ہی روپے کی گرتی ہوئی قیمت کو روکا جا سکے گا۔ انہوںنے کہاکہ اکتوبر میں تاریخ کا سب سے بلند 15 ارب ڈالر سے زائد کرنٹ اکائونٹ خسارہ ہونے جارہا ہے ،جب 75 ارب ڈالر کی امپورٹ دکھائی دے رہی ہوں تو روپے کی گرتی ہوئی قدر روکنا ممکن نظر نہیں آتا۔انہوںنے کہاکہ حکومت اپنے شاہی اخراجات کم کرے،درآمدی اور دیگر شعبہ جات کو سستی گیس دی جائے ۔ انہوںنے کہاکہ صنعت چلائیں تاکہ ملک سے زیادہ سے زیادہ برآمد اور کم سے کم درآمد ہو ،مہنگائی کم کرنے کے لیے

حکومت بجلی کے نرخوں میں کمی کرے ۔ انہوں نے کہاکہ پٹرول کی قیمتوں کو کم کرنے عوام اورمعیشت کو ریلیف دیاجائے ، ریڈ ٹیپ میں کمی کرنا ہوگی،انہوںنے کہاکہ پاکستان کی موجودہ مہنگائی شرح سود میں کمی کی وجہ سے نہیں بلکہ حکومت کا چیزوں کو مہنگا کرنا بالخصوص بجلی گیس اور پٹرول کو مہنگا کرنے کی وجہ سے ہے

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…