ڈالر کی قیمت ایک بار پھر 176 روپے سے تجاوز کر گئی

19  ‬‮نومبر‬‮  2021

کراچی(این این آئی)انٹر بینک ڈالر کی قدر ایک بار پھر175روپے اور اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر176روپے سے تجاوز کرگیا جس کی جہ سے روپے کی قدر میں گراوٹ کا رجحان رہا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں 50پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 174.70روپے سے

بڑھ کر175.15روپے اور قیمت فروخت174.80روپے سے بڑھ کر175.30روپے پر جا پہنچی اسی طرح1روپے کے نمایاں اضافے سے مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر175روپے سے بڑھ کر176روپے اور قیمت فروخت175.50روپے سے بڑھ کر176.50روپے ہو گئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں 20پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے یورو کی قیمت خرید 196.20روپے سے کم ہو کر196روپے اور قیمت فروخت198.20روپے سے کم ہو کر198روپے پر آ گئی تاہم برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 234روپے اور قیمت فروخت236روپے پر بدستور برقرا ررہی۔کاروباری ہفتہ کے آخری روزپاکستان اسٹاک مارکیٹ سے مندی کے بادل چھٹ گئے اور کے ایس ای300پوائنٹس کے اضافے سے 46400پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا جبکہ مارکیٹ کے سرمائے میں 69ارب روپے سے زائد کا اضافہ بھی ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمایہ کا مجموعی حجم 79کھرب روپے سے تجاوز کر گیا،کاروباری تیزی کے سبب 60.39فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو کاروبار کا آغازمثبت ہوا،بینک دولت کی جانب سے پالیسی ڈسکانٹ ریٹ میں 1.5فیصد اضافہ کے منفی اثرات کو روکنے کیلئے حکومتی مالیاتی اداروں کی مارکیٹ میں سرمایہ کاری کی بدولت شرح سود بڑھنے کے منفی اثرات زائل ہو گئے

اور مارکیٹ کو سہارا دینے کی غرض سے بعض بروکریج ہاسز کی جا نب سے کم قیمت حصص کی خریداری بھی کی گئی جس کی وجہ سے انڈیکس46ہزار پوائنٹس کی پست سطح تک گرنے کے بعد46400پوائنٹس کی سطح پر بحال ہو گیا۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو کے ایس ای100انڈیکس میں 378.91پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ

کیا گیا جس کے نتیجے میں انڈیکس46110.50پوائنٹس سے بڑھ کر46489.41پوائنٹس ہو گیااسی طرح142.75پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای30انڈیکس17894.99پوائنٹس سے بڑھ کر18037.74پوائنٹس ہو گیا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 31450.35پوائنٹس سے بڑھ کر 31728.08پوائنٹس

پر جا پہنچا۔کروباری تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 69ارب53کروڑ69لاکھ33ہزار885روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 78کھرب75ارب14کروڑ90لاکھ90ہزار138روپے سے بڑھ کر79کھرب44ارب68کروڑ60لاکھ24ہزار23روپے ہو گیا۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو11ارب روپے مالیت کے 30کروڑ42لاکھ13ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ جمعرات کو 8ارب روپے مالیت کے 26کروڑ35لاکھ50ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو مجموعی طور پر356کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے215کمپنیوں کے حصص کی

قیمتوں میں اضافہ123میں کمی اور18کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔کاروبار کے لحاظ سے غنی گلوبل 3کروڑ38لاکھ،سروس فیبرک 1کروڑ78لاکھ،فرسٹ نیشنل ایکوٹیز 1کروڑ48لاکھ،فوجی فوڈز لمیٹڈ1کروڑ5لاکھ اور ورلڈ کال ٹیلی کام 1کروڑ4لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے۔ قیمتوں میں اتار چڑھا کے اعتبار سے اللہ وسیا ٹیکسٹائل کے بھا میں 189.00روپے کا اضافہ ہوا

جس کے بعداسکے حصص کی قیمت بڑھ کر271400روپے ہو گئی اسی طرح94.94روپے کے اضافے سے کولگیٹ پامولیو کے حصص کی قیمت بڑھ کر2499.99روپے پر جا پہنچی جبکہ سیفائر ٹیکسٹائل کے حصص کی قیمت میں 90.47روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے اسکے حصص کی قیمت کم ہو کر1115.92روپے پر آ گئی جبکہ35.00روپے کمی سے گیٹرون انڈسٹریز کے حصص کی قیمت440.00روپے ہو گئی۔

موضوعات:



کالم



ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟


عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…