پیر‬‮ ، 11 مئی‬‮‬‮ 2026 

لاہور میں سموگ، دفاتر میں 50 فیصد ملازمین کو گھروں سے کام کرنیکا حکم

datetime 18  ‬‮نومبر‬‮  2021 |

لاہور (آن لائن )لاہور ہائیکورٹ نے اسموگ تدارک کیس میں نجی اداروں کے 50 فیصد ورکرز کو گھروں میں بیٹھ کر کام کرنے کا حکم دیدیا۔عدالت نے پنجاب حکومت کو ہدایت جاری کی ہیں کہ حکومت فوری نوٹی فکیشن جاری کرے۔ ہائیکورٹ نے زیادہ ائیر کوالٹی انڈکس والے علاقے میں اسکول بند کرنے کی جوڈیشل کمیشن کی سفارش سے اتفاق نہیں کیا۔

ہائیکورٹ میں اسموگ کے تدارک کیلئے دائر درخواست کی سماعت ہوئی۔ جوڈیشل کمیشن کے فوکل پرسن نے رپورٹ عدالت میں جمع کروا دی۔ رپورٹ میں کہا گیا فصلوں کی باقیات جلانے والوں کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کارروائی کی جائے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اور اور پٹواری صاحبان فصلوں کی باقیات کو جلانے والوں کی فوری اطلاع متعلقہ ڈپٹی کمشنر کو دیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے فصلوں کی باقیات جلانے والوں کے دو ہزار ایک سو 90 کیسز سامنے آئے جن میں سے 98 افراد کو جرمانہ کیا گیا۔ جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ میں سفارش کی گئی ہے کہ جن علاقوں میں 4 سو ائیر کوالٹی ہے وہاں فوری اسکولوں کو بند کروایا جائے اور آن لائن کلاسز کروائی جائیں جبکہ 500 ائیر کوالٹی انڈکس والے علاقوں میں فوری طور پر فیکٹریوں کو بند کروایا جائے۔رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ پنجاب بھر میں 4 ہزار سات سو سے زائد اینٹوں کے بھٹوں کی انسپکشن کی گئی اور ماحول کو آلودہ کرنے والے بھٹوں کو 3 کروڑ 59 لاکھ

سے زائد کے جرمانے کیے گئے جبکہ آلودگی پیدا کرنے والے دو سو 74 اینٹوں کو سیل کردیا گیا۔ بھٹہ مالکان کے خلاف سات سو 97 مقدمات درج کروائے گئے اور 22 بھٹہ مالکان کو فوری گرفتار کروایا گیا۔رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ پنجاب بھر میں 24 ہزار سے زائد گاڑیوں کی انسپکشن کی گئی۔ دھواں چھوڑنے والی 8 ہزار 3 سو سے زائد گاڑیوں کو

وارننگ جاری کی گئی۔ زیادہ دھواں چھوڑنے والی پانچ ہزار سے زائد گاڑیوں کو 46 لاکھ سے زائد کے جرمانے کیے گئے اور دو ہزار 1 سو 83 فیکٹریوں کی انسپکشن کی گئی۔آلودگی کم پیدا کرنے والے آلات نصب نہ کرنے والے 197 مالکان کے خلاف مقدمات درج کیے گئے۔ زیادہ دھواں چھوڑنے والی 245 فیکٹریوں کو مکمل سیل کردیا گیا۔لاہور ہائیکورٹ نے اسموگ پر قابو پانے سے متعلق بڑا فیصلہ بھی دیا۔ جسٹس شاہد کریم نے نجی اداروں کے 50 فیصد ورکرز کو (ورک فرام ہوم) گھروں میں بیٹھ کر کام کرنے کا حکم دیدیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)


سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…