اسلام آ باد ( مانیٹرنگ ڈیسک) وزارت مذہبی امور ملا ئیشیا کی طرز پر حج فنڈ قائم کرنے کی تجویز پر کام کر رہی ہے تاکہ حج کو غریب لوگوں اور ملازمت پیشہ افراد کیلئے آ سان بنایا جاسکے اسٹیرنگ کمیٹی قائم کردی
گئی،حج مینجمنٹ وزرات مذہبی امور کی ذمہ داری،حج فنڈ حلال سرمایہ کاری کمپنی کے تحت کام کریگا،ڈرافٹ تیار کرلیا گیا۔روزنامہ جنگ میں رانا غلام قادر کی خبر کے مطابق ذ رائع کا کہنا ہے کہ حج فنڈ کے منصوبہ کو حتمی شکل دینے کیلئے فنانس ڈویژن نے سٹیرنگ کمیٹی قائم کردی ہے۔ اس کمیٹی کی چیئر پرسن عا ئشہ عزیز ہیں جبکہ وزارت مذہبی امور کے سینئر جوائنٹ سیکرٹری عالمگیر خان بھی اس کے رکن ہیں۔ سٹیرنگ کمیٹی نے حج کا ڈرافٹ تیار کرلیا ہے۔حج مینجمنٹ اور حج فنڈ کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔حج مینجمنٹ وزرات مذہبی امور کی ذمہ داری ہو گی اور حج فنڈ حلال سرمایہ کاری کمپنی کے تحت کام کرے گا۔ وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری اور وزیر اعظم عمران خان کو اس ڈرافٹ پر بریفنگ دی جا ئے گی ۔