بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ صرف6دنوں میں پاکستانی روپے کی ڈالر کے سامنے بڑی گراوٹ، تمام سابقہ ریکارڈ ٹوٹ گئے

datetime 13  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (آن لائن، این این آئی)انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ایک ہفتے کے دوران ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپیہ کی قدر میں گراوٹ کے تمام سابقہ ریکارڈ ٹوٹ گئے،ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ صرف6دنوں میں پاکستانی روپیہ ڈالر کے سامنے5روپے گھٹ گیا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دورا ن انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر5.10روپے مہنگا ہو گیا

جس سے ڈالر کی قیمت خرید 170.60روپے سے بڑھ کر175.70روپے اور قیمت فروخت170.70روپے سے بڑھ کر175.80روپے ہو گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں 6دنو ں میں ڈالر کی قدر5روپے بڑھ گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 172.50روپے سے بڑھ کر177.50روپے اور قیمت فروخت 173روپے سے بڑھ کر178روپے کی بلند ترین تاریخی سطح پر جا پہنچی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق زیر تبصرہ مدت میں یورو کی قدر میں 4روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے یورو کی قیمت خرید 198روپے سے بڑھ کر201.50روپے اور قیمت فروخت200روپے سے بڑھ کر204روپے ہو گئی اسی طرح5روپے کے نمایاں اضافہ سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 231.50روپے سے بڑھ کر236روپے اور قیمت فروخت234روپے سے بڑھ کر239روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ چکی ہے۔فاریکس رپورٹ کے مطابق ہفتہ کو اوپن مارکیٹ میں ڈالر 20پیسے،یورواور برطانوی پونڈ کی قدرمیں بالترتیب1،1روپے کا اضافہ دیکھنے میں آیا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ گذشتہ ہفتے بد ترین مندی کی لپیٹ میں رہی،کے ایس ای100انڈیکس 1500پوائنٹس گھٹ گیا جبکہ انڈیکس47ہزاراور46ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حدوں سے بیک وقت گر گیا اور 45700پوائنٹس کی کم ترین سطح پر بند ہوا،مندی کے سبب مارکیٹ میں

سرمایہ کاروں کے 278ارب روپے سے زائد ڈوب گئے جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 80کھرب روپے سے گھٹ کر78کھرب روپے رہ گیا،کاروباری مندی کی وجہ سے63.83فیصد حصص کی قیمتیں بھی گھٹ گئیں۔ اسٹاک ماہرین کے مطابق بین الاقوامی سطح پر کموڈیٹیز اور خام تیل کی عالمی قیمت میں دوبارہ اضافے کے

رجحان سے ملک میں مہنگائی کی متوقع نئی لہر سے معیشت کے تمام شعبوں کی مشکلات بڑھنے،نتائج سیزن ختم ہونے،آئی ایم ایف معاہدے میں تاخیر،آئی ایم ایف کی شرط پر وزارت توانائی کی جانب سے قدرتی گیس پرکراس سبسڈی ختم یا معقول بنانے کی تجویز سے فرٹیلائزر،ٹیکسٹائل و کنسٹرکشن کمپنیوں کیساتھ گھریلو صارفین کے

متاثر ہونے کے خدشات،آئی ایم ایف کی شرط پر مرکزی بینک کی خود مختاری کے لئے حکومت کو پارلیمنٹ سے دو تہائی اکثریت کیساتھ بل منظور کرانے میں مشکلات،ڈالر کی بڑھتی ہوئی قدر سے معیشت کو درپیش مشکلات،اور حکومت کے خلاف اپوزیشن کے بڑھتے ہوئے دبا پر پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 4دن مندی کا رجحان

رہا اس دوران انڈیکس 1776.62پوائنٹس لوزکر گیاجبکہ آئی ایم ایف کیساتھ مذاکرات پیشگی مراحل میں داخل ہونے سے متعلق وزیر خزانہ کے بیان،گردشی قرضوں کے حجم میں کمی اور عالمی بینک کی جانب سے پاکستان کے مختلف منصوبوں کیلئے 10ارب ڈالر فنانسنگ کی منظوری جیسی خبروں پر تیزی کی لہر دیکھی گئی اور

انڈیکس 1روزہ تیزی سے انڈیکس نے229.97پوائنٹس ریکور کر لیا تاہم مجموعی طور پر مارکیٹ مندی کی زد میں ہی رہی۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے کے ایس ای100انڈیکس میں 1546.65پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے انڈیکس47295.80پوائنٹس سے گھٹ کر45749.15پوائنٹس ہو گیا اسی

طرح629.68پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای 30انڈیکس18355.54 پوائنٹس سے کم ہو کر17725.86پوائنٹس ہو گیا جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس32256.94پوائنٹس سے گھٹ کر31225.51پوائنٹس پر آگیا۔گذشتہ ہفتے مارکیٹ ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر انڈیکس 47443.29پوائنٹس کی بلند ترین

سطح کو چھو گیا تھا تاہم مندی کی لہر آنے سے انڈیکس 45716.69پوائنٹس کی پست سطح پر بھی ٹریڈ ہوتا دیکھا گیا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے زیادہ سے زیادہ14ارب روپے مالیت کے43کروڑ46لاکھ90ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ کم سے کم7ارب روپے مالیت کے19کروڑ24لاکھ66ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے مجموعی طور پر1764کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے543کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،1126میں کمی اور95کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔کاروبار کے لحاظ سے ہم نیٹ ورک،ٹیلی کارڈ لمیٹڈ،فرسٹ نیشنل ایکوٹیز،غنی گلوبل،ورلڈ کال ٹیلی کام،ٹی پی ایل پراپرٹیز،ایزگارڈنائن،سروس فیبرک،بائیکو پیٹرولیم،حیسکول پیٹرول،فوجی فوڈز،ہم نیٹ ورک،ٹی پی ایل کارپوریشن لمیٹڈ،ویوز سنگر،میرٹ پیکیجنگ اورمیپل لیف سر فہرست رہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…