جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

ہم ہارے نہیں سیکھا ہے ، شاہین شاہ آفریدی

datetime 12  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (این این آئی)قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ ہم ہارے نہیں بلکہ ہم نے سیکھا ہے۔گزشتہ روز کھیلے گئے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے

سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔پاکستانی ٹیم آسٹریلیا سے شکست کے بعد ٹورنامنٹ سے تو ہاہر ہو گئی تاہم گرین شرٹس نے جس طرح کا مقابلہ کیا اس پر وزیراعظم عمران خان اور چیئرمین پی سی بی سمیت سابق کرکٹرز اور پوری قوم پاکستان کرکٹ ٹیم کو سپورٹ کر رہی ہے۔قومی کھلاڑیوں کی جانب سے بھی سوشل میڈیا پر اپنے جذبات کا اظہار کیا گیاشاداب خان، سرفراز احمد اور محمد رضوان کے بعد اب شاہین شاہ آفریدی نے بھی اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر ایک پیغام جاری کیا ہے۔نوجوان فاسٹ بولر نے سوشل میڈیا پوسٹ میں پاکستانی قوم کے نام پیغام میں لکھا کہ ہم نے پورا زور لگایا اور آئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رکھیں گے۔شاہین شاہ آفریدی کا کہنا تھا کہ ہم ہارے نہیں بلکہ ہم نے سیکھا ہے، انشاء اللہ ہم مضبوط ہو کر واپس آئیں گے اور خوشیاں بکھیریں گے۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…