اتوار‬‮ ، 15 دسمبر‬‮ 2024 

شعیب ملک، محمد حفیظ اور محمد عامر سمیت کئی کھلاڑی لنکا پریمیئر لیگ کا حصہ بن گئے

datetime 12  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن )سری لنکن پریمیئر لیگ2021 میں شعیب ملک، محمد حفیظ اور محمد عامر سمیت کئی پاکستانی کھلاڑیوں نے اپنی جگہ بنالی ہے۔لنکا پریمیئر لیگ کی فرنچائز ٹیموں نے اپنے اسکواڈ میں کھلاڑیوں کو منتخب کرنے کی تصدیق کردی ہے، ان میں 5 فرنچائز کولمبو اسٹارز، دمبولا جائنٹس، گال گلیڈئیٹرز، جیفنا کنگز اور کینڈی وارئیرز شامل ہیں۔

ان فرنچائزز نے مقامی اور بین الاقوامی سطح پر کرکٹ کے بہترین کھلاڑیوں سے اپنی ٹیمیں منتخب کیں۔گال گلیڈئیٹرز نے محمد حفیظ، اسورو ادانا، طبریز شمسی، کوسل مینڈس، محمد عامر، اسمیت پٹیل، سرفراز احمد، دنوشکا گوناتھلاکا، بھنوکا راجاپاکسے، دھنن جایا لکشن، انوار علی، ڈی ایچ احسن پولینا تھرنگا، نوان تھوسہارا، لاہیرو مدوشنکا، دلشن مدوشنکا، آشیان ڈینیئل، کیون کوتھ تھیگوڈا، محمد شماز، سمیندا لکشن اور انجیلو جیاسنگھے کو منتخب کیا ہے۔کولمبو اسٹارز نے کرس گیل، دشمانتھا چیمارا، احمد شہزاد، دلشن موناویرا، محمد عرفان، الامین حسین، تسکین احمد، پاتھم نیسانکا سلوا، لکشن سنداکن، سیکوگے پراسانا، من پریت سنگھ، گیہان روپاسنگہے، لاہیرو گماجی، ٹی ایم سمپاتھ، نوایندو فرنینڈو، جہان کیتھ زیون ڈینئل، ملیندو مادورانگا، نالین پریادارشانہ، ہشن دومیندو رانا سنگھے، کانا گارا تھینام کا بلیراج کو منتخب کیا ہے۔دریں اثناء دمبولا جائنٹس نے اپنی ٹیم میں عمران طاہر، داسون شناکا، ریلی روسو، چمیکا کاروناراتنے، صہیب مقصود، اوڈیان اسمتھ، جوش لٹل، نیروشان ڈک ویلا، نوان پرادیب، رمیش مینڈس، نجیب اللّٰہ زدران، تھرندو راتنایاکے، لاہیرو ادارا اگالاگاماگے، ساچا دی الویس سینیوراتنے، مدتھا لکشن، کالانہ پیریرا، سچیتھا جایا تھیلاکے، مدوشن روی چندراکمار، جنیتھ لیاناگے اور چمیکارا ادری سنگھے کو منتخب کیا ہے۔جافنا کنگز نے اپنی ٹیم میں ڈی پلیسیس،

تھیسارا پیریرا، وہاب ریاض، وانندو ہاسارنگا، شعیب ملک، عثمان شنواری، رحمان اللّٰہ گرباز، ایوشکا فرنینڈو، اوپل تھرانگا، چٹورنگا ڈی سلوا، جیڈن سیلز، سرنگا لکمل، اشین بندرا، مہیش تھکشانہ، چمیکا گناسیکارا، وجیاکانتھ ویاس کانتھ، تھیوندرم دنوشن، اشین رندیکا، رتھناراج تھینورادان، ویجیسوریا اراچگی کرشن سنجولا کو منتخب کیا ہے۔

کینڈی وارئیرز نے رومان پاول، چریتھ اسالنکا، کیمرون ڈیلپورٹ، لاہیرو کمارا، محمد مٹھن، نظم الاسلام اپو، مہدی حسن رانا، انجیلو پریرا، اسیلا گونارتنے، میلیندا سری وردانہ، امجد خان، اشین جایا رتنے، بنورا ادارا فرنینڈو، کمیندو مینڈس، کامل مشرا، ایانا سری وردھنے، نمیش ومکتھی، اڈارا جایا سندرا، شاشکا دلشن اور کلہارا سینارتھنا کو

منتخب کیا ہے۔آئی پی جی گروپ کے منیجنگ پارٹنر اور سی او او، جاوید غلام رسول نے کہا کہ لنکا پریمیئر لیگ 2021 کے اس سیزن میں بین الاقوامی کرکٹ کھلاڑیوں کی اتنی طویل فہرست ملاحظہ کرنے پر ہمیں فخر ہے، ٹیموں کی جانب سے کھلاڑیوں کا انتخاب متوازن ہے، جن کے درمیان سخت مقابلے ہوں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ

آئی سی سی ورلڈ کپ کے دوران پاکستانی کھلاڑیوں کی پیش کردہ کارکردگی غیرمعمولی رہی ہے اور ہم ایل پی ایل 2021 کے درمیان بہترین کھیل ملاحظہ کرنے کے لئے پرجوش ہیں۔اس لیگ میں مجموعی طور پر 600 کھلاڑی بشمول 300 غیرملکی کھلاڑی اور 300 سری لنکن کھلاڑیوں کو منتخب کیا گیا ہے، یہ عمل آن لائن منعقد ہوا جس

میں 5 فرنچائز کے مالکان اور ایس ایل سی حکام نے شرکت کی۔یہ 20 راؤنڈز پر مشتمل ہے،جس میں کھلاڑیوں کی متعدد کٹیگریز جیسے لوکل اینڈ اوورسیز آئیکن پلیئر، لوکل اینڈ اوور سیز ڈائمنڈ پلیئر، لوکل اینڈ اوور سیز گولڈ پلیئر اور لوکل اینڈ اوورسیز کلاسیک پلیئر شامل ہیں۔ان کے علاوہ لوکل ایمرجنگ اور سپلیمنٹری لوکل راؤنڈز میں بھی سری لنکا کے نوجوان ٹیلنٹ کو منتخب پر توجہ دی گئی، لنکا پریمیئر لیگ 2021 کا انعقاد 5 دسمبر تا 23 دسمبر 2021 کے درمیان ہو رہا ہے۔

موضوعات:



کالم



فری کوچنگ سنٹر


وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…