ہفتہ‬‮ ، 13 ستمبر‬‮ 2025 

بابراعظم اورمحمد رضوان کی جوڑی نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کر لیا

datetime 11  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کی جانب سے بابر اعظم اور محمد رضوان کی جوڑی نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے، سیمی فائنل میں دونوں بلے بازوں کے درمیان شراکت میں 71 رنز بنے، انہوں نے ورلڈ کپ کے ایک ایڈیشن میں سب سے زیادہ پارٹنر شپ رنز بنانے والی جوڑی کا اعزاز اپنے نام کر لیا ہے، اس ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اب تک دونوں کی جوڑی کی شراکت میں مجموعی طور پر 411 رنز بن چکے ہیں،

اس سے قبل یہ اعزاز گلکرسٹ اور ہیڈن نے 2007ء میں حاصل کیا تھا ان دونوں کی شراکت نے 335 رنز بنائے تھے۔ واضح رہے کہ پاکستان کی جانب سے بابر اعظم اور محمد رضوان نے اننگز کا آغاز کیا، دونوں بلے بازوں نے اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا، بابر اعظم نے 34 گیندوں پر 39 رنز بنائے اور زمبا کی گیند پر وارنر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے، اس وقت پاکستان کا مجموعی سکور 71 رنز تھا، محمد رضوان نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا انہوں نے 52 گیندوں پر 67 رنز بنائے ان کی اننگز میں چار چھکے اور تین چوکے شامل تھے وہ سٹارک کی گیند پر اسمتھ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے، آصف علی کوئی سکور نہ بنا سکے، شعیب ملک صرف ایک رنز بنا سکے انہیں سٹارک نے بولڈ کیا، فخر زمان نے تیز رفتاری سے رنز بنائے انہوں نے 55 رنز بنائے ان کی اننگز میں چار چھکے اور تین چوکے شامل تھے اور وہ آؤٹ نہیں ہوئے۔ پاکستان نے مقررہ بیس اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز بنائے۔آسٹریلیا کی جانب سے مچل سٹارک نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، پیٹ کمنز اور آدم زمپا نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ واضح رہے کہ سیمی فائنل میں بابر اعظم نے دو اعزاز اپنے نام کئے ایک ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز اور دوسرا ٹی ٹوئنٹی میں تیز ترین اڑھائی ہزار رنز بنانے کا اعزاز

حاصل کیا جو اس سے قبل ویرات کوہلی کے پاس تھا، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی، واضح رہے کہ انگلینڈ کو شکست دینے کے بعد نیوزی لینڈ پہلے ہی فائنل میں پہنچ چکا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر


حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…