ہفتہ‬‮ ، 13 ستمبر‬‮ 2025 

کسانوں کا 29 نومبر کوبھارتی پارلیمنٹ کی جانب مارچ کا اعلان

datetime 10  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی)بھارت میں دھرنے پر بیٹھے کسانوں نے 29 نومبر کو پارلیمنٹ کی جانب مارچ کا اعلان کر دیا۔بھارتی ٹی وی کے مطابق کسان رہنمائوں کا کہنا تھا کہ جہاں بھارتی حکومت نے روکا وہیں دھرنا دے دیں گے، رواں سال جنوری میں حکومت کو 26 نومبر تک مطالبات ماننے کی

مہلت دی تھی، مودی سرکار کے کے پاس کسان مخالف قوانین کو کالعدم قرار دینے کے لئے اب بھی چند روز کی مہلت باقی ہے۔واضح رہے کہ مودی حکومت نے بھارتی پارلیمان سے گذشتہ برس زراعت کے متعلق تین بل پاس کروائے تھے جن میں پہلا زرعی پیداوار تجارت اور کامرس قانون 2020 ہے جکہ دوسرے کو کسان کی ترقی و تحفظ کا نام دیا گیا ہے، تیسرے زرعی قانون میں ضروری اشیا سے متعلق ترمیم کی گئی ہے جس پر پورے بھارت کے کسان سراپا احتجاج ہیں، وہ ان قوانین کو کسانوں کا استحصال قرار دیتے ہیں۔ بھارتی کسانوں کا اب تک کا احتجاج پر امن ہے جبکہ مودی حکومت تمام تر ریاستی ہتھکنڈے اپناتے ہوئے طاقت کا ناجائز استعمال کر رہی ہے، گرفتاریوں اور جیلوں میں غیر انسانی سلوک کیخلاف مودی حکومت کی تمام طبقوں کی جانب سے مذمت کی گئی ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر


حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…