کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)شہر قائد کراچی میں چینی کی ایکس مل قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔کراچی گروسرزایسوسی ایشن کے مطابق ایکس مل چینی کی قیمت میں مزید 12 روپے کمی کے بعد 96روپے کلو ہو گئی۔کراچی کے ہول سیل بازار میں چینی 105 روپے فی کلو ہو گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق خیرہ اندوزوں اور شوگر ملوں کے خلاف حکومت نے متعدد اقدامات کیے ہیں جن کی وجہ سے ملک
کے سب سے بڑے شہر کراچی کے ہول سیل بازار میں فی کلو چینی کی قیمت 105 روپے ہو گئی ہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ ہول سیل بازار میں چینی کی قیمت مزید 10 روپے فی کلو کم ہوئی ہے جس کے بعد اس کی قیمت 105 روپے فی کلو ہوئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ چینی کی ایکس مل قیمت 100 روپے فی کلو تک ہو گئی۔چینی کی ایکس مل قیمت میں گزشتہ 1 ہفتے کے دوران 40 روپے فی کلو کمی واقع ہوئی ہے۔