اسلام آباد(آن لائن) ملک میں مہنگائی کی وجہ سے عوام کا جینا محال ہوگیا، اشیاء خوردونوش کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں تو دوسری جانب وزارت خزانہ میں مہنگائی سے متعلق اجلاس میں ملک بھر میں مہنگائی میں واضح کمی کے دعوے اعلیٰ حکام مہنگائی پر قابو پانے پر ایک دوسرے کی تعریف کرتے رہے نیشنل پرائس مانیٹرنگ
کمیٹی کو بتایا گیا کہ ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی میں 0.67 فیصد کا اضافہ ہوا ہے صرف تین اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور 20 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے تفصیلات کے مطابق مشیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت نیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا اجلاس میں ملک میں مہنگائی کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اجلاس میں وفاقی وزراء، مشیروں، معاونین خصوصی اور وزارتوں کے سیکرٹریز نے شرکت کی نیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کو بتایا گیا کہ ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی میں 0.67 فیصد کا اضافہ ہوا ہے تین اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور 20 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا سیکرٹری خزانہ نے کمیٹی کو بتایا کہ مختلف اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھا گیا ہے پنجاب اور وفاقی دارالحکومت میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 1100 روپے پر مل رہا ہے مشیر خزانہ نے پنجاب اور وفاقی دارالحکومت میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 1100 روپے پر فراہمی کی تعریف کی اور سندھ بلوچستان میں آٹے کی قیمتوں میں کمی لانے کی ہدایت بھی کردی سیکرٹری خزانہ کا کہنا تھا کہ پنجاب میں چینی کی قیمت میں مسلسل کمی کا جحان ہے حکومت کے اقدامات سے اشیائے ضروریہ کی فراہمی اور دستیابی بہتر ہوئی ہے مشیر خزانہ کا کہنا تھا کہ دیگر صوبے چینی کی قیمتوں پر کنٹرول کیلئے اقدامات کریں۔