اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سابق صدر آصف علی زرداری کی بہن فریال تالپور کا کہنا ہے کہ وہ اپنی تنخواہ غریبوں کی امداد کیلئے وقف کرتی تھیں ۔ تفصیلات کے مطابق نوابشاہ میں پی پی کی ایک تقریب سے خطاب کے دوران فریال تالپور کا کہنا تھا کہ ہمیشہ غریبو ں کی مدد کی ہے ایک واقعہ عوام کیساتھ شیئر کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ سب باتیں کرنی تو نہیں چاہیں لیکن
میں نے ہمیشہ غریب عوام کیلئے اپنی تنخواہ ایک ہسپتال کے میڈیکل اسٹور پر بھیج دیتی تھی تاکہ وہ وہاں سے مفت ادویات لے سکیں ۔ انکا مزید کہنا تھا کہ ہم نے لوگوں کی مدد کی ، ہم سچے تھے کبھی غلط بات اور کرپشن نہیں کی ہے ۔اس بیان پر وفاقی وزیر علی زیدی نے فریال کا بیان شیئر کیا اور کیپشن میں لکھا کہ ’’رونا آ گیا! ان کی معصومیت پہ نہیں، سندھ کی قسمت پہ ‘‘۔
رونا آ گیا! ان کی معصومیت پہ نہیں، سندھ کی قسمت پہ ? pic.twitter.com/VtcLTmjwUm
— Ali Haider Zaidi (@AliHZaidiPTI) November 9, 2021