پیر‬‮ ، 29 ستمبر‬‮ 2025 

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، پہلے سیمی فائنل کا ٹاس ہو گیا

datetime 10  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ابو ظہبی (مانیٹرنگ ڈیسک) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021کا پہلا سیمی فائنل انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان کچھ ہی دیر میں شروع ہو جائے گا، ٹاس نیوزی لینڈ نے جیتا ہے اور پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے، نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے، آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کرکٹ ٹورنامنٹ

2021کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہو گئی، پاکستان، نیوزی لینڈ، انگلینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیمیں سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر نے میں کامیاب رہیں،پاکستانی ٹیم نے ورلڈکپ سپر 12 راؤنڈ کے گروپ ٹو میں روایتی حریف بھارت، نیوزی لینڈ، افغانستان، نمیبیا اور سکاٹ لینڈ کی ٹیموں کو شکست فاش سے دوچار کیا،دوسری جانب، انگلینڈ، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ نے چار، چار کامیابیاں حاصل کیں۔ 11 نومبر کو دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں مد مقابل ہونگی یہ میچ انٹرنیشنل سٹیڈیم، دبئی میں کھیلا جائے گا۔ دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان میگا ایونٹ کا فائنل میچ 14 نومبر کو کھیلا جائے گا۔ دوسری جانب گروپ 2 میں ناقابل شکست رہنے والے گرین شرٹس کا خوف ابھی سے کینگروز کے اعصاب پر سوار ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔خود کوچ جسٹن لینگر نے اس بات کا اعتراف کیاکہ اس وقت پاکستان ایک انتہائی متوازن سائیڈ ہے، انھوں نے کہا کہ کپتان بابر اعظم اس وقت کھیل کے سپر اسٹار ہیں، ان کے پاس بہترین فاسٹ بولرز اور 2 انتہائی بہترین اسپنرز موجود ہیں، ہماری طرح وہ بھی ایک متوازن سائیڈ ہے، اس لیے مجھے امید ہے کہ یہ ایک کرکٹ کا بہترین مقابلہ ثابت ہوگا۔لینگر ہدف کے تعاقب کی صورت میں اعصاب کو کنٹرول میں رکھنے کے خواہاں ہیں۔ انھوں نے کہا کہ جراتمندانہ حکمت عملی کی وجہ سے میگا ایونٹ میں ہم نے 7 بیٹرز اور 4 بولرز کو میدان میں اتارا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مئی 2025ء


بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…