لاہور(این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے وزیراعظم پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک پرعذاب کے دن ختم ہونے کو ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر مریم نواز نے وزیراعظم پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ روٹی مہنگی تو کم کھا،میں کیا کروں؟
چینی مہنگی تو میٹھا چھوڑ دو،میں کیا کروں؟ پٹرول مہنگاتوگاڑی مت چلا،میں کیا کروں؟انہوں نے مزید کہا کہ خواتین سے زیادتی ہے توگھر بیٹھیں، میں کیا کروں؟ شہدا کے لواحقین صبرکریں، میں کیا کروں؟ تم بس ملک پرعذاب بن کر ٹوٹتے رہولیکن اب یہ عذاب کے دن بھی ختم ہونے کو ہیں۔