اتوار‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

اسلام نے پاکستانی کھلاڑیوں کو یکجا کیا ہواہے ، میتھیو ہیڈن قومی کرکٹ ٹیم کے گرویدہ ہو گئے

datetime 10  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹینٹ میتھیو ہیڈن کا کہنا ہے کہ بابر کے پاس بہت ہنر ہے اور اس کا مزاج بہت اچھا ہے، اسلام نے ان کھلاڑیوں کو یکجا کیا ہے جو بہت اچھی بات ہے۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹینٹ میتھیو ہیڈن نے ورچوئل

پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بہت خوشی ہے میں سیمی فائنل کا حصہ ہوں، پاکستان ٹیم کسی کے بھی خلاف اچھا کھیل سکتی ہے۔میتھیو ہیڈن نے بتایا کہ میں آسٹریلیا کے لئے دو عشرے کھیلا ہوں، آسٹریلیا کا کپ جیتنے کا ریکارڈ بہت اچھا ہے، میں آسٹریلیا کی کرکٹ کو بہت اچھی طرح جانتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی کرکٹ سے پیار کرتے ہیں، ان کے پاس بہت اچھے نوجوان کھلاڑی ہیں میں ٹیم کے ساتھ کم وقت کے لئے ہوں لیکن احساس ہے کہ یہ کتنے اچھے ہیں۔ہیڈن کا کہنا تھا کہ فخر زمان کو بہت جان چکا ہوں اس کا نیوی میں ہونا بتاتا ہے کہ وہ لڑنا جانتا ہے، ٹی ٹوئنٹی سیٹ اپ میں فخر کا کردار بڑا اہم رہا ہے، وہ فیلڈ میں بہت رنز بچاتا ہے۔قومی ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹینٹ نے مزید کہا کہ پہلے میچ میں بھارت کے خلاف اعتماد سے کھیلنے سے بہترین آغاز ہوا، بابر اعظم تسلسل سے رنز بناتا ہے اور وہ کوہلی کی طرح جارحیت نہیں دکھاتا۔میتھیو ہیڈن نے بتایا کہ ڈین جونز پاکستان کے کھلاڑیوں کی بہت تعریف کرتے تھے، جونز کہتے تھے یہ میرے لڑکے ہیں۔شاہین شاہ سے متعلق بات کرتے ہوئے میتھیو ہیڈن نے کہا کہ وہ ایک تباہ کردینے والا بولر ہے، راہول کو بولڈ کرنے والی گیند کمال کی تھی، شاہین کے لئے بڑا چیلنج یہ ہے کہ وہ کس طرح مسلسل کھیل رہا ہے۔

موضوعات:



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…