اتوار‬‮ ، 10 مئی‬‮‬‮ 2026 

قومی اسمبلی اجلاس میں حکومت اپوزیشن کے سوالات کے جواب دینے سے قاصر ،سپیکر نے اپوزیشن کی حمایت کرتے ہوئے بڑا حکم جاری کردیا

datetime 10  ‬‮نومبر‬‮  2021 |

اسلام آباد(آن لائن) قومی اسمبلی کے اجلاس میں حکومت اپوزیشن کے سوالات کے جواب دینے سے قاصر نظر آئی ،وزارت قانون اور توانائی کے متعلق سوالات پر حکومتی ذمہ دار نمائندگان بے بس نظر آئے ۔سپیکر نے اپوزیشن کی حمایت کرتے ہوئے حکومتی نمائندوں کو تفصیل کے ساتھ جواب دینے کی ہدایت کر دی ۔ قومی اسمبلی کا اجلاس پینل آف دی

چیئر کے رکن امجد نیازی کی زیر صدارت ہوا ۔ رکن قومی اسمبلی طاہرہ اورنگزیب کے سوال ملک کے کون سے شہروں میں آئیڈیل کورٹ کام کر رہی ہیں تعداد کتنی ہے ؟ 2020 سے سوال ہے مگر جواب نہیں دیا گیا جس پر پارلیمانی سیکرٹری لاء اینڈ جسٹس ملیکا بخاری نے کہا کہ یہ معلومات ہمارے دائرہ کار میں نہیں۔ اعلی عدالت سے ہی موصول ہو سکتی ہے اور جواب نہ ملنے پر مزید خطوط لکھے جا سکتے ہیں مگر زبردستی نہیں کر سکتے جونہی عدالت عالیہ سے جواب موصول ہو گا ایوان میں رکھ دیں گے اس موقع پر رکن قومی اسمبلی مندوخیل نے کہا کہ ماڈل کورٹس کا علم نا اہل حکومت کو نہیں ہے ایوان کا ماحول خراب نہ کیا جائے آئیڈیل کورٹ کے حوالے سے معلومات ہمارے پاس نہیں ہیں اس موقع پر رکن قومی اسمبلی چوہدری فقیر نے کہا کہ ملیکا بخاری کی بے بسی پر افسوس ہو رہا ہے اگر پارلیمنٹ سے کوئی بڑا ادارہ ہے تو بتایا جائے اور یہاں واضع کیا جائے کہ ہم کہاں رجوع کریں پارلیمانی سیکرٹری لائ اینڈ جسٹس ملیکا

بخاری نے کہا کہ لائ سیکرٹری رجسٹرار کے ساتھ رابطے میں ہیں اور اس حوالے سے ہم بہت جلد واضع کر دیں گے ہم اداروں کا احترام کرتے ہیں مگر زبردستی نہیں کر سکتے اس موقع پر پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی عبدالقادر پٹیلنے کہا کہ کون سا تضحیک آمیز رویہ اختیار کیا گیا جواب نہ دینے پر ایوان کی تضحیک ہو رہی ہے سوال پوچھنے پر

بتایا جائے کہ کونسی تضحیک ہو رہی ہے ؟ڈیم فنڈ بابا فنڈ لے کر بھاگ گیا اور حماد اظہر یہاں کہہ رہے ہیں کہ میرے آفس میں زاتی حیثیت سے آئیں مسائل حل کر دیں گے ایسا ایوان میں کیسے چل سکتا ہے ایوان کی تضحیک حکومتی بینچز سے دھڑلے سے ہو رہی ہے اس موقع پر پینل آف دی چیئر کے رکن امجد نیازی نے ملیکا بخاری ایوان میں تفصیل کے

ساتھ جواب دیا کریں اس موقع پر رکن قومی اسمبلی سید محمود شاہ نے سوال کیا ہے کہ توانائی ڈویڑن کو بار بار مسائل سے آگاہ کرنے پر بھی مسئلے کا حل نہیں نکل رہا میرے حلقہ میں بجلی کی سہولت موجود نہیں ایک لاکھ سے زیادہ عوام بجلی سے محروم ہیں جس پر وزیر برائے توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ ایک سو گیارہ ارب کی ٹرانسمیشن لائن اگلے

تین سال میں بچھ جائیں گی اور سید محمود شاہ کے علاقہ کے حوالے سے ہم خصوصی طور پر مسئلہ حل کریں گے اس موقع پر پینل آف دی چیئر کے رکن امجد نیازی نے حماد اظہر سے کہا کہ یہاں بہت سارے لوگوں کے مسائل ہیں ان کے حل کی یقین دہانی کرائی جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)


سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…