اتوار‬‮ ، 21 دسمبر‬‮ 2025 

ٹک ٹاک غریب لوگوں کیلئے انٹرٹینمنٹ ہے، پوری ایپ کوکیسے بلاک کرسکتے ہیں؟اسلام آباد ہائیکورٹ کاپی ٹی اے کو بڑا حکم جاری

datetime 10  ‬‮نومبر‬‮  2021 |

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے سوشل میڈیا رولز اور ٹک ٹاک پر پابندی کے خلاف درخواست پر پی ٹی اے سے 22 نومبر تک جواب طلب کرلیا ہے۔چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں کیسز کو یکجا کرکے سماعت کی ، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت

کو بتایا کہ نئے سوشل میڈیا رولز بنا لیے گئے ہیں۔ ہائیکورٹ نے ریمارکس دیئے کہ نئے رولز کو بھی ان ہی پٹیشنز میں دیکھ سکتے ہیں، جاننا چاہتے ہیں کہ باقی دنیا میں کیا ہورہا ہے؟ پی ٹی اے بتائے پیکا ایکٹ کی کون سی سیکشن سوشل میڈیا پلیٹ فارم بلاک کرنے کا اختیاردیتی ہے؟انہوں نے کہاکہ اٹارنی جنرل بتائیں کہ سوشل میڈیا رولز میں ترمیم کے لیے اسٹیک ہولڈرز سے بامعنی مشاورت کی یا نہیں؟اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا کہ اخبارات میں آیا کہ عدلیہ کے خلاف ایک ٹرینڈ چل رہا ہے، توکیا وہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم بھی بلاک کریں گے؟ چائلڈ پورنوگرافی یا نفرت انگیز تقاریر نہیں ہونی چاہئیں، پبلک آفس ہولڈر اور اداروں پر تنقید ہوسکتی ہے۔عدالت نے استفسار کیا کہ آپ تو صرف قابل اعتراض مواد کو بلاک کرسکتے ہیں، پوری ایپ یا سائٹ کو نہیں؟غریب لوگوں کیلئے ایک انٹرٹینمنٹ ہے تو آپ اس پوری ایپ کوکیسے بلاک کرسکتے ہیں؟ہائی کورٹ نے کہاکہ ایک فیصد قابل اعتراض مواد پر آپ99 فیصد مواد کو بھی بند کیسے کرسکتے ہیں؟یہ تو اختیارکا غلط استعمال ہے، آپ آئندہ سماعت پر22 نومبرکو اس بات کا جواب دیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تاحیات


قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…