اسلام آباد (این این آئی) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے وزیراعظم عمران خان کی قومی سلامتی اجلاس میں عدم شرکت پر طنزیہ انداز میں کہاہے کہوزیراعظم قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں اس لیے نہیں آئے کہ وہ چینی کی تلاش میں تھے۔ایک بیان میں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ وزیراعظم قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں اس لیے نہیں آئے کہ
وہ چینی کی تلاش میں تھے۔انہوں نے کہا کہ کمیشن بننے سے پہلے چینی کی فی کلو قیمت 75 روپے تھی، آج 150 روپے ہوگئی ہے۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ مہنگائی بین الاقوامی سطح کی وجہ سے نہیں، کابینہ کے ٹیبل پر بیٹھے چوروں کی وجہ سے ہے۔انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی حکومت پہلے ایک تنظیم کو کالعدم کرتی ہے، پھر اس پر سے پابندیاں ہٹاتی ہے اور اب اسے اتحادی بنانے کی تیاری کررہی ہے۔