لند ن (مانیٹرنگ، این این آئی) ملالہ یوسفزئی رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئی ہیں ان کے شوہر عاصر پاکستان کرکٹ بورڈ کے اہم رکن نکلے، ان کا پورا نام عاصر ملک ہے
اور وہ پی سی بی ہائی پرفارمنس سنٹر کے جنرل منیجر ہیں، ملالہ اور وہ دونوں کچھ عرصے سے ایک دوسرے کے ساتھ ہیں، عاصر ملک نے جولائی میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ملالہ کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کی تھی اور اسے سالگرہ کی مبارک باد دی تھی، عاصر ملک 29 مئی 2020 سے پی سی بی کا حصہ ہیں، امن کا نوبیل انعام حاصل کرنے والی دنیا کی کم عمر ترین شخصیت پاکستانی طالبہ اور سماجی کارکن ملالہ یوسفزئی نکاح کے بندھن میں بندھ گئیں۔ ملالہ یوسف زئی نے نکاح کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کردیں اور کہا کہ آج میری زندگی کا ایک قیمتی دن ہے، عاصر اور میں جیون ساتھی بن گئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہمارے نکاح کی تقریب برمنگھم کے گھر میں ہوئی جس میں ہمارے گھر والے شریک ہوئے۔ملالہ یوسفزئی نے کہاکہ ہمیں آپ سب کی دعائوں کی ضرورت ہے اور ہم آئندہ زندگی میں سفر کیلئے پرجوش ہیں۔