اسلام آباد (این این آئی)اپوزیشن نے حکومتی قانون سازی پر سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔اپوزیشن کی اسٹیئرنگ کمیٹی کا پارلیمنٹ ہائوس میں اجلاس ہوا، جس میں اہم ٹاسک کمیٹی کے سپرد کیا گیا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ
حکومت نے انتخابی اصلاحات اور نیب قوانین زبردستی پاس کرائے تو سپریم کورٹ سے رجوع کیا جائے گا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اپوزیشن ارکان کے نمبر پورے کرنا اسٹیئرنگ کمیٹی کی اولین ذمے داری ہوگی۔