ہفتہ‬‮ ، 13 ستمبر‬‮ 2025 

اپوزیشن کو پہلے2 سال پھر5 سال مزید صبر کرنا پڑیگا، فواد چودھری کا اپوزیشن کو حیرت انگیز مشورہ

datetime 9  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن ) وفاقی وزیر اطلات ونشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ اپوزیشن کو پہلے 2 سال پھر5 سال مزید صبرکرنا پڑیگا،اپوزیشن کو مشورہ ہے کہ سازشیں چھوڑیں اور اپنے پاؤں پر کھڑا ہونا سیکھیں، مہنگائی کا طوفان دو تین ماہ میں سیٹل ہوجائے گا، افغانستان میں 2 کروڑ 30 لاکھ افراد خوراک کی کمی کا شکار ہیں،اب تک 8 بچے خوراک کی عدم دستیابی کے باعث جاں بحق ہوچکے ہیں،

ہم دنیا کو اپنے خدشات کا پہلے ہی اظہار کرچکے تھے لیکن اب ہم تمام ممکنہ اقدامات اٹھائیں گے جو افغان باشندوں کے لیے مناسب ہوں گے،افغانستان میں غذائی قلت: فنڈز قائم کردئیے،عوام عطیات جمع کراسکتے ہیں،کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے مذاکرات کے حوالے سے کہا ہے کہ اس وقت صرف سیز فائر پر بات ہو رہی ہے۔ ٹی ٹی پی سے مذاکرات میں مقامی لوگوں کوبھی شامل کیا ہے۔ا ن خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں کیا ۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ افغانستان میں انسانی المیہ جنم لے سکتا ہے، افغانستان کے ساتھ تاریخی برادرانہ تعلقات ہیں، اوآئی سی وزراء� خارجہ کا اجلاس اگلے ماہ اسلام آباد میں بلا رہے ہیں، 2 کروڑ 30 لاکھ افغان غذائی قلت کا شکار ہیں، مسلم امہ سے اپیل ہیکہ وہ افغان عوام کی مدد کیلئے آگے آئے، افغان عوام کی مدد کیلئے خصوصی فنڈ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، موجودہ صورتحال سے افغانستان میں بچے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں، چاول اورگندم افغانستان کیلئے بھجوا رہے ہیں، افغان وزیر خارجہ کے دورے پر معاملات طے کیے جائینگے، پاکستان کے عوام بھی افغانستان کے عوام کی مدد کرسکیں گے، افغان عوام کیلئے جو کچھ ہوسکا وہ کرینگے۔ کابینہ نے وافر مقدر میں گندم اور چاول افغانستان بھیجنے اور افغانستان کی تمام درا?مدات پر ٹیکس ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔فواد چوہدری نے کہا کہ اگر افغانستان کو خوراک کے بحران سے نہیں بچایا گیا تو صورتحال ناقابل یقین تک خراب ہوجائے گی اور اس بارے میں ہر فورم اور سطح پر اپنے تحفظات کا اظہار بھی کرچکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ افغانستان کے اثاثے منجمد ہونے کی وجہ سے وہاں انسانی المیہ جنم لے رہا ہے اور انہیں بیرونی امداد بھی حاصل نہیں ہے جس کی وجہ سے افغانستان کی معیشت تباہ ہوچکی ہے۔انہوں نے کہا کہ ،کہا گیا چینی 160روپے سے اوپر چلی گئی لیکن آن لائن ایپ پر آپ 100روپے میں منگوا سکتے ہیں، گیس پرسبسڈی دی گئی جس کاغلط استعمال کیا گیا، سیاحت کے فروغ کیلئے حکومت خصوصی اقدامات کررہی ہے۔ فواد چودھری نے کہا کہ ہر چیز پر سبسڈی دینگے تو ملک نہیں چل سکتا، کابینہ نے برآمدی صنعت کیلئے گیس سستی کرنے کا فیصلہ کیا ہے، مارچ کے بعد گیس بحران کم ہوجائیگا۔ عالمی منڈی گیس اور آر ایل این جی کی قیمت بڑھنے کے پیش نظر اور گیس کے غیر قانونی استعمال روکنے کے لیے وفاقی کابینہ نے کیپٹیو پاور پلانٹس کے لیے گیس کی قیمت 6.5 ڈالر سے بڑھا کر 9 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کردیا ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ میڈیا کا کردار متنازع رہا ہے، جو بھی چیز آتی ہے وہ اسے تین گنا زیادہ کرکے دکھاتا ہے جس سے اپنا اور ملک کا نقصان کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ بھی ایک مسئلہ ہے جسے بہت جلد ’ڈیل‘ کریں گے۔وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے بتایا کہ وفاقی کابینہ نے مقامی سطح پر تیار کیے جانے والے پنکھوں کے معیار کو برقرار رکھنے کے لیے پاکستان اسٹینڈرڈ اینڈ کوالٹی کی

لازمی لسٹ میں شامل کرنے کی منظوری دی ہے۔انہوں نے کہا کہ معیار پر تیار ہونے والے پنکھوں کی تیاری سے فائدہ ہو گا کہ بجلی کی کھپت میں کمی ہوگی اور اس طرح مقامی سطح پر تیار ہونے والے پنکھوں کو عالمی منڈی میں بھی فروخت کرسکیں گے۔ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے

کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے مذاکرات کے حوالے سے کہا ہے کہ اس وقت صرف سیز فائر پر بات ہو رہی ہے۔ ٹی ٹی پی سے مذاکرات میں مقامی لوگوں کوبھی شامل کیا ہے۔ وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ یہ نہیں ہوسکتا کہ ریاست مسلسل حالت جنگ میں رہے، پاک فوج نے دہشت گردی کے

خلاف جنگ میں سب سے زیادہ قربانیاں دی ہیں۔ اس وقت صرف سیز فائر پر بات ہو رہی ہے۔ ٹی ٹی پی سے مذاکرات میں مقامی لوگوں کوبھی شامل کیا ہے۔ ہم اس پورے خطے میں امن چاہتے ہیں۔ یہ مقامی لوگ ہیں اس لیے ریاست ان کوموقع دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئین کے تحت کالعدم تحری طالبان پاکستان سے مذاکرات ہورہے ہیں، کالعدم ٹی ٹی پی ایک گروپ نہیں اس میں بھی کئی گروپس ہیں،

نئی افغان حکومت بھی پاکستان میں امن چاہتی ہے، بحیثیت مسلمان اوربحیثیت پڑوسی ہمیں افغانستان کی صورتحال پرتشویش ہے۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو ڈیڑھ 2 سال صبر کرنا پڑے گا اور پھر 5 سال مزید صبرکرنا پڑیگا، اپوزیشن نے ہمیں فارغ کرنے کیلئے پہلے دو سال زور لگایا، اپوزیشن کو مشورہ ہے کہ سازشیں چھوڑیں اور اپنے پاؤں پر کھڑا ہونا سیکھیں

، مہنگائی کا طوفان دو تین ماہ میں سیٹل ہوجائے گا، یہ 90 کی دہائی نہیں کہ آپ سازشوں میں لگے رہیں، 2023 میں الیکشن کی طرف جائیں گے، آئین کے تحت ٹی ٹی پی سے مذاکرات ہو رہے ہیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھاکہ اپوزیشن والے پہلے بھی احتجاج کے سلسلے میں سڑکوں پر آ ئے تھے اب پھر شوق پورا کرلیں۔ مولانا فضل الرحمان سردیوں میں ایکٹو ہوتے ہیں۔ شہبازشریف کو نواز شریف کو واپس لانا چاہیے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…