ہفتہ‬‮ ، 13 ستمبر‬‮ 2025 

مہنگائی نے بچوں کے سکول بیگز کو بھی پہنچ سے دور کردیا

datetime 9  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی ) والدین کی خواہش ہوتی ہے کہ ان کی اولاد بہترین تعلیم حاصل کرے۔ اچھے تعلیمی ادارے میں داخلے کیلئے والدین اپنی زندگی بھر کی جمع پونجی بچوں پر لگادیتے ہیں۔ مہنگائی کے اس دور میں بچوں کے اخراجات پورا کرنا والدین کیلئے مشکل ہوگیا۔ والدین پہلے بچوں کی

سکول فیسوں سے پریشان تو تھے ہی لیکن اب اس مہنگائی نے بچوں کے سکول بیگز کو بھی پہنچ سے دور کردیا ہے۔ کپڑا مہنگا ہونے سے سکول بیگز کی قیمتیں بھی ڈبل ہوگئی ہیں۔ پانچ سو روپے والا بیگ ایک ہزار روپے کا ہوچکا ہے۔دوکانداروں کا کہنا ہے کہ سکول بیگز مہنگے ہونے کی وجہ کپڑا اور زیپ کا مہنگا ہونا ہے، حکومت ڈالر اور پٹرول کی قیمتوں میں کمی لائے۔ خریداروں کا کہنا ہے کہ مہنگائی نے غریب عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے،عوام بچوں کی فیسیں بھریں یا کتابوں کا خرچ پورا کرے۔مہنگائی نے تعلیم کے شعبہ کو بھی نہیں چھوڑا ، بچوں کے سکول بیگز اور اسٹیشنری کا سامان مہنگا ہونے پر جہاں والدین پریشان ہیں وہیں انھوں نے حکومت کو اس مہنگائی کو کنٹرول کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…