لاہور ( آن لائن ) مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ آج حکومت کو تیاری کے باوجود قومی اسمبلی میں شکست ہوئی،وزیر اعظم نے اجلاس بلایا پھر بھی ایک سو چار ووٹ ملے ایک سو سترہ اپوزیشن کو ملے ہیں۔ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اپوزیشن کی حکمت عملی پر گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا
مشترکہ اجلاس کی تیاری مکمل ہے۔نیب آرڈینینس اور ای وی ایم قانون سازی کو رکوائیں گے۔نیب آرڈینینس آٹا چینی چوروں کو این آر او دینے کے لئے لائے ہیں۔ انہوں نے کہا ای وی ایم کالا قانون ہے انکو معلوم ہے کے ٹکٹ کے لئے بھی لوگ نہیں ملیں گے۔ وزیر اعظم اجلاس بلائیں روئیں چیخیں انکے جانے کا وقت ہو چکا ہے۔