پیر‬‮ ، 20 اکتوبر‬‮ 2025 

پاکستان کے بعد چین نے بھی بھارت کی میزبانی میں افغانستان سے متعلق مذاکرات میں شرکت سے انکار کر دیا

datetime 9  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی/بیجنگ (این این آئی)پاکستان کے بعد چین نے بھی افغانستان کی صورت حال پر ہونے والے اجلاس میں شرکت سے انکار کردیا۔عالمی میڈیا کے مطابق پاکستان کے بعد چین نے بھی بھارت میں افغانستان کی بدلتی ہوئی صورت حال پر

ہونے والے ’دہلی ریجنل سیکیورٹی ڈائیلاگ‘ میں عین موقع پر شرکت سے معذرت کرلی۔بھارت کی میزبانی میں مختلف ممالک کے قومی سلامتی کے مشیروں اور سلامتی کونسلوں کے سیکرٹریز کا اجلاس بدھ 10 نومبر کو ہوگا جس کی سربراہی بھارت کے مشیر قومی سلامتی اجیت ڈوول کریں گے تاہم پاکستان اور چین کے انکار کے بعد اب یہ اجلاس محض 7 ممالک اجلاس رہ گیا ہے جس میں روس، ایران، قازغستان، کرغز جمہوریہ، تاجکستان، ترکمانستان اور ازبکستان کے مشیران قومی سلامتی شرکت کریں گے۔بھارت نے اس اجلاس میں پاکستان کو بھی مدعو کیا تھا لیکن پاکستان نے ابتدا ہی میں دعوت یہ کہہ کر ٹھکرا دی تھی کہ بھارت خطے کے حالات خراب کرنے میں پیش پیش ہے وہ کیسے کوئی امن اجلاس کرسکتا ہے۔پاکستان کے بعد اب چین نے بھی اجلاس شروع ہونے سے محض ایک دن پہلے شرکت سے معذرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ چند مصروفیات کی بنا پر اجلاس میں شرکت ممکن نہیں تاہم افغان مسئلے پر بات چیت جاری رہے گی۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…