اتوار‬‮ ، 21 دسمبر‬‮ 2025 

اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس، حکومت کی قانون سازی کی کوشش ناکام بنانے کا اعلان

datetime 9  ‬‮نومبر‬‮  2021 |

اسلام آباد ( آن لائن)اپوزیشن حکومت کیخلاف ڈٹ گئی قانون سازی کی کوشش کو ناکام بنانے کا اعلان کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق منگل کوحزب اختلاف کی جماعتوں پر مشتمل قانونی کمیٹی کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں اپوزیشن لیڈرز نے مشترکہ حکمت عملی پر غور کیا کہ اب حکومت کی قانون سازی ناکام بنائیں گے ، حکومت 30بلز مشترکہ اجلاس میں منظور کرانے کی خواہش مند ہے ۔

دوسری جانب قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف حکومت کو ٹف ٹائم دینے کے لئے مزید متحرک ہوگئے ہیں اور انہوں نے اس حوالے سے اپوزیشن کی قیادت اور اراکین پارلیمنٹ سے رابطے بھی تیز کر دیئے ہیں ۔ذرائع کے مطابق اپوزیشن اراکین پارلیمنٹ سے روابط میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ اپوزیشن اکثریت کی بنیاد پر قانون سازی کرنے کے حکومتی پلان کو کامیاب نہیں ہونے دے گی بلکہ اسے شدید احتجاج اور ہنگامہ آرائی کے ذریعے درہم برہم کیا جائیگا ،پارلیمنٹ کے اندر اور باہر بھر پور حکمت عملی سے حکومتی قانون سازی کو روکا جائیگا، ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن نے قانون سازی روکنے کے لئے احتجاج کے ساتھ ساتھ قانونی جنگ لڑنے کے لئے 2 کمیٹیاں تشکیل دے دی ہیں ،احتجاجی حکمت عملی اور قانون سازی کے عمل کو آئینی طریقے سے روکنے بارے دونوں کمیٹیوں کے اجلاس یکے بعد دیگرے ہوں گے ۔اپوزیشن لیڈر کی جانب سے دیگر رہنمائوں کے ساتھ مشاورت کے بعد ان کمیٹیوں کو فعال کیا گیا ،پہلی کمیٹی احتجاجی کمیٹی کہلائے گی جو کہ اراکین کی ایوان میں حاضری ،احتجاج کی حکمت عملی اور کورم نشاندہی کے امور دیکھے گی ،قانون سازی بارے ماہرین پر مشتمل کمیٹی حکومتی بل کا تنقیدی جائزہ لیکر انہیں عدالتوں میں چیلنج کرنے کی حکمت عملی بنائے گی ،انتخابی اصلاحات ،سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے اور نیب ترمیمی بل سمیت دیگر بل کا بھی یہ کمیٹی جائزہ لے گی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تاحیات


قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…