منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

لاہور ہائیکورٹ نے بینائی سے محروم افراد کے حق میں تاریخ ساز فیصلہ سنا دیا

datetime 9  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)لاہور ہائیکورٹ نے بینائی سے محروم افراد کے حق میں تاریخ ساز فیصلہ سنا دیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سہیل ناصر نے محمد کامران کو نوکری دینے کے حکم کے خلاف پنجاب حکومت کی اپیل پر فیصلہ سنایا۔عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ 2021 میں جدید

ٹیکنالوجی کے دور میں ریاست نابینا افراد کے لیے کیوں سہولیات پیدا نہیں کر سکتی؟محمد کامران کو ٹیسٹ، انٹرویو پاس کرنے کے باوجود محکمہ تعلیم نے نابینا ہونے کی بنیاد پر ٹیچر کی نوکری نہیں دی۔فیصلہ میں کہا گیا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے سنگل بنچ نے نوکری دینے کا حکم دیا لیکن پنجاب حکومت نے سنگل بنچ کا فیصلہ چیلنج کیا اور پنجاب حکومت کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ نابینا، بہرے اور گونگے افراد ٹیچنگ کے عہدے کے اہل نہیں ہیں ، پنجاب حکومت کے وکیل کے مطابق ایسے افراد بلیک بورڈ کا استعمال،امتحان کی چیکنگ اور ہوم ورک وغیرہ چیک نہیں کر سکتے۔عدالت نے اپنے فیصلے میں واضح کیا ہے کہ ریاست خصوصی افراد کی بہتری کے لیے اپنے بنیادی فرائض سے انحراف نہیں کر سکتی ، ریاست خصوصی افراد کے ذہنوں سے مظلومیت اور نظرانداز جیسے تاثر ختم کرنے کے لیے اپنے بنیادی فرائض سے منحرف نہیں ہو سکتی۔عدالت نے پنجاب حکومت کی نابینا محمد کامران کو نوکری دینے کے خلاف اپیل مسترد کرتے ہوئے پاکستان کے واحد نابینا جج یوسف سلیم، اقوام متحدہ میں پاکستان کی طرف سے انسانی حقوق کی پہلی نمائندہ نابینا خاتون کے حوالے دیے۔ فیصلے میں دنیا کی مشہور نابینا اسپیکر اور مصنفہ ہیلن کیلر،نابینا ایتھلیٹ توفیری کیبوکا،مشہور ترک نابینا پینٹرایسرفا ارمگان کے حوالے بھی دیے گئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…