ہفتہ‬‮ ، 13 ستمبر‬‮ 2025 

بھارت کبھی بھی اچھی ٹیم کیخلاف اسکور نہیں کرسکتا،سنیل گواسکر

datetime 8  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی)سابق بھارتی لیجنڈری کرکٹر اور کمنٹیٹر سنیل گواسکر نے کہا ہے کہ موجودہ بھارتی ٹیم کسی بھی اچھی ٹیم کے خلاف اسکور نہیں کرسکتی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سنیل گواسکر نے بھارتی کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ

ایک ٹیم میں بہت زیادہ تبدیلیاں کرنا درست نہیں ہے کیونکہ ایسا نہیں ہے کہ بھارت اپنے تمام میچ ہار گیا بلکہ دو میچوں میں بلے باز وہ نہیں کرسکے جس کی ان سے توقع کی جارہی تھی اور یہی وجہ ہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم ایسی حالت میں ہے۔سنیل گواسکر نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ پہلے 6 اوورز میں 30 گز کے دائرے سے باہر صرف 2 فیلڈرز ہوتے ہیں، بھارت نے پچھلے کچھ آئی سی سی ٹورنامنٹس سے اس کا فائدہ نہیں اٹھایا ہے اور یہی وجہ ہے کہ جب بھی بھارت کسی مضبوط ٹیم کے خلاف کھیلتا ہے جس کے پاس اچھے بولرز ہوتے ہیں تو بھارت اسکور نہیں کر پاتا لہٰذا کرکٹ بورڈ کو اس مسئلے پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ دوسری اور سب سے اہم بات، بھارت کے پاس ایسے کھلاڑی ہونے چاہئیں جو فیلڈنگ میں غیرمعمولی ہوں، نیوزی لینڈ نے جس طرح فیلڈنگ کی، رنز بچائے، کیچز لیے، وہ سب سے اچھا تھا۔انہوںنے کہاکہ اگر آپ بھارتی ٹیم کو دیکھیں، سوائے 3 سے 4 شاندار فیلڈرز کے، کوئی ایسا فیلڈر نہیں جو رنز اور باؤنڈریز روکے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…