ہفتہ‬‮ ، 13 ستمبر‬‮ 2025 

ڈیری فارمرزنے پھر حکومتی رٹ کو چیلنج کردیا دودھ کی قیمت140 روپے فی کلو تک پہنچ گئی

datetime 8  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)کراچی میں ڈیری فارمرزنے پھر حکومتی رٹ کو چیلنج کردیا، دودھ کی قیمت 10 روپے اضافے سے 140 روپے فی کلو تک پہنچ گئی۔کراچی میں ڈیری فارمزنے دودھ کی قیمت میں دس رو پے اضافہ کر دیا۔ شہرمیں دودھ کی قیمت مختلف علاقوں میں 140روپے تک پہنچ گئی ہے۔ریٹیل سطح پر دودھ کی فروخت 140روپے کے حساب سے شروع کردی گئی ہے۔

اس قبل دودھ 130 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا تھا۔سندھ ہائیکورٹ کے حکم کے باوجود ڈیری فارمرز نے از خود پھرسے دودھ کی قیمت بڑھادی ہے۔ عدالت نے کمشنر کراچی کو قیمت کے تعین کا حکم دے رکھا ہے۔ڈیری فارمرزکے کمشنر کراچی سے مذاکرات بھی جاری تھے۔ کمشنر کراچی نے دودھ کی قیمت میں آنی والے تخمینہ کیلئے کمیٹی تشکیل دے رکھی ہے۔سفارشات پر اجلاس کے باوجود ڈیری فارمرز نے دودھ مہنگا کردیا ہے۔ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ چارسال سے دودھ کی قیمت نہیں بڑھ سکی اضافہ ناگزیرتھا۔ذرائع کے مطابق ڈیری فارمرز ایسو سی ایشن دودھ کی غیر قانونی قیمت کے ذریعے 18 کروڑ روپے یومیہ وصول کررہی تھی۔پیرکوہونے والے دس روپے کے اضافہ سے یومیہ غیرقانونی وصولیوں کا حجم 23 کروڑ روپے یومیہ تک پہنچ گیا ہے۔مسابقتی کمیشن نے جون 2021 میں کراچی میں دودھ کی تجارت میں فارمرز اور ہول سیلرز کی اجارہ داری کا انکشاف کیا تھا۔ مسابقتی کمیشن کے مطابق ڈیری سیکٹر کا کارٹل ملی بھگت سے قیمت مقرر کرتا ہے۔مسابقتی کمیشن کی تحقیقات کے مطابق 120 روپے لیٹر فروخت سے ڈیری کارٹل نے ایک سال میں 47 ارب روپے کی غیر قانونی وصولیاں کیں۔واضح رہے کہ صرف کراچی میں دودھ کی کھپت 50 لاکھ لیٹر ہے۔فی لیٹر سرکاری قیمت سے 46 روپے زائد کی وصولی کی جارہی ہے۔دودھ کی سرکاری قیمت 94 روپے فی لیٹر مارچ 2018 میں مقرر کی گئی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…