ہفتہ‬‮ ، 13 ستمبر‬‮ 2025 

مقتول ناظم جوکھیو کے اہل خانہ کی درخواست پر کیس کے تفتیشی افسرکو تبدیل کر دیا گیا

datetime 8  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)مقتول ناظم جوکھیو کے اہل خانہ کی درخواست پر کیس کے تفتیشی افسرکو تبدیل کر دیا گیاہے۔ذرائع کے مطابق مقتول ناظم جوکھیو کے اہلخانہ نے تفتیش غیر جانبدار افسر کے حوالے کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔اس سے قبل ناظم جوکھیو قتل کیس میں گرفتار رکن سندھ اسمبلی جام اویس سمیت 3 ملزمان کو جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر کی عدالت میں پیش کیا گیا، اس موقع پر مقتول کے

اہل خانہ نے ملیر کورٹ کے باہر احتجاج کیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر نے قتل کیس میں گرفتار رکن سندھ اسمبلی جام اویس سمیت 3 ملزمان کے جسمانی ریمانڈ پر توسیع کرتے ہوئے انہیں پولیس کے حوالے کردیا گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز ناظم جوکھیو قتل کیس کی تفتیشی ٹیم نے مقتول کے گھر کا دورہ کیا تھا اور جائیوقوعہ کے قریبی رہائشی افراد کے بیانات ریکارڈ کیے تھے۔تفتیشی حکام نے بتایا کہ مقتول ناظم جوکھیو کے بھائی اور چند رشتے داروں کے بیانات بھی ریکارڈ کیے گئے، شبہ ہے کہ ناظم جوکھیو کے قتل کے وقت 5 سے زائد ملزمان موجود تھے، مزید ملزمان کی گرفتاری کے لئے کوششیں جاری ہیں۔دوسری جانب گزشتہ روز ہی ناظم جوکھیو قتل کیس میں نیا موڑ اس وقت سامنے آیا جب پیپلز پارٹی کے ایم پی اے جام اویس کے گارڈز نے ناظم جوکھیو کو قتل کرنے کا اعتراف کیا ۔گارڈز کے اعترافِ جرم کے بعد ایم پی اے جام اویس کی رہائی کے امکانات روشن ہوگئے تھے۔ذرائع کے مطابق قتل کا اعتراف کرنے والے دونوں گارڈز میں میر علی اور حیدر شامل ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…