ہفتہ‬‮ ، 13 ستمبر‬‮ 2025 

طالبان نے افغانستان بھر میں 44 گورنرز اور پولیس چیف مقرر کر دیئے

datetime 8  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل (این این آئی)افغان طالبان نے اپنے 44 ارکان کو صوبائی گورنرز اور پولیس سربراہان سمیت کلیدی عہدوں پر مقرر کیا ہے۔برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق اتوار کو طالبان کا یہ اقدام ان کی حکمرانی کو آگے بڑھانے کے لیے ایک اہم قدم ہے کیونکہ ملک بڑھتے ہوئے

سکیورٹی اور معاشی مسائل سے دوچار ہے۔ستمبر میں کابینہ کی تشکیل کے بعد بڑے پیمانے پر تقرریوں کا یہ پہلا دور ہے۔طالبان نے اپنے ارکان کے نئے کرداروں کی فہرست جاری کی، جن میں قاری بریال کو کابل کا گورنر اور ولی جان حمزہ کو شہر کی پولیس کا سربراہ بنایا گیا ہے۔کابل کی سکیورٹی کے انچارج سابق کمانڈر، مولوی حمد اللہ مخلص، اس ماہ کابل کے مرکز میں افغانستان کے سب سے بڑے فوجی ہسپتال پر حملے میں مارے گئے تھے۔داعش نے ملک بھر میں حملے کیے ہیں، جبکہ معیشت بحران کا شکار ہے۔طالبان سے عالمی سطح پر مطالبے کیے گئے ہیں کہ وہ اقلیتوں اور خواتین سمیت ایک جامع حکومت کی تشکیل کے لیے دوسرے سیاسی کھلاڑیوں کے ساتھ بات چیت کرے، حالانکہ ابھی تک اس پر کوئی خاطر خواہ پیش رفت نہیں ہوئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…