تحصیل ساہیوال(این این آئی) دلہن نے اپنی شادی کی تقریب سے بھاگ کر سابق منگیتر سے نکاح کرلیا،تفصیلات کے مطابق جہلم کی رہاشی دلہن اپنی شاری کی تقریب سے بھاگ کر سرگودہا پہنچ گی اور اپنے سابق منگیتر سے نکاح کرلیا فیملی کورٹ سرگودہا میں پنڈدادن خان جہلم کی رہاشی عروسی جوڑے مین ملبوس ایمان فاطمہ نے اپنے وکیل رانا فاروق اعظم کی وساطت سے درخواست میں بتایا کہ
اس کے والد محمد بشیر،بھای اور گھر کے دیگر افراد نے اس کی منگنی سرگودہا کے مدثر اقبال سے کی تھی جس سے وہ عشق کرتی تھی،جبکہ اس کے والد اپنا قرض اتارنے کی غرض سے اس کو ایک بوڑھے شخص فرید کے ہاتھوں فروخت کردیا گزشتہ روز وہ اس کانکاح زبردستی بوڑھے شخص سے کروارہے تھے اس نے اپنے منگیتر مدثر اقبال کو فون کرکے تمام حالات سے آگاہ کیا اس نے بتایا کہ میرا والد اپنے رشتیداروں کے ہمراہ سرگودہا،مجھے لینے آچکا ہے اور قتل کی دھمکیاں بھی دے رہا ہیاگر مجھے زبردستی واپس کیاگیا تو میں خودکشی کرلوں گی، عدالت نے پولیس کی نگرانی میں اسے سابقہ منگیتر مدثر اقبال کے ساتھ بھیج دیاـ