لاہور(این این آئی)شہباز شریف خاندان اور خواجہ برادران کے کے کیسز میں پیروی کرنے والے قومی احتساب بیورو ( نیب )کے پراسیکیوٹر عاصم ممتاز نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ۔ بتایا گیا ہے کہ نیب پراسیکیوٹر عاصم ممتاز نے اپنا استعفیٰ چیئرمین نیب کو بھجوادیا ہے ۔عاصم ممتاز نے ذاتی وجوہات کی بناء پر عہدے سے استعفیٰ دیا ہے ۔ عاصم ممتاز منی لانڈرنگ کیس میں نیب کی جانب سے پیش ہورہے تھے ۔ عاصم ممتاز خواجہ برادران کے خلاف پیراگون ریفرنس میں بھی نیب پراسکیوٹر تھے ۔