ہفتہ‬‮ ، 13 ستمبر‬‮ 2025 

بھارت کا اگلا کپتان کون ہوگا، ویرات کوہلی نے بتادیا

datetime 8  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے نمیبیا سے ٹاس جیتنے کے بعد کپتانی سے متعلق پوچھے گئے سوال پر کہنا تھا کہ بھارتی ٹیم کی کپتانی کرنا میرے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے اور میں خود کو خوش قسمت انسان سمجھتا ہوں کہ مجھے یہ ذمہ داری دی گئی ،میں نے ٹیم کو آگے لے کر جانے کی پوری کوشش کی اور اب میں یہ سمجھتا ہوں کہ ذمہ داری کسی اور کو

دینے کا وقت آچکا ہے ۔ ویرات کوہلی کا کہنا تھا کہ مجھے مختصر فارمیٹ میں اپنی ٹیم کی کارکردگی پر ناز ہے ،نئے آنے والے ٹیم کو آگے لے کر جائیں اور ویسے بھی روہت شرما یہاں موجود ہیں اور ساری چیزوں سے وہ بخوبی واقف اور دیکھ رہے ہیں ۔دوسری جانب آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی دوڑ سے باہر ہونے کے بعد بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کو بھی ٹیم سے نکالے جانے کا امکان ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارتی ٹیم کی ناقص کارکردگی کے بعد نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز میں سینئر کھلاڑیوں کو آرام دینے کا امکان ہے۔بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز 17 نومبر سے شروع ہو گی ،جس میں ویرات کوہلی، جسپریت بھمرا، راہول، محمد شامی، ایشون، پنٹ اور جڈیجا کو آرام دینے کا امکان ہے۔بھارتی میڈیا نے کہا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز میں ٹیم کی قیادت روہیت شرما کریں گے کیونکہ ویرات کوہلی ٹی ٹوئنٹی کی قیادت سے پہلے ہی الگ ہو چکے ہیں۔اس کے علاوہ ویرات کوہلی کو ون ڈے کی کپتانی سے بھی ہٹا دیا جائے گا جبکہ ہوم سیریز کے لیے بھارتی ٹیم کا اعلان ایک دو روز میں ہوگا۔ دوسری جانب بھارتی کرکٹ ٹیم کے ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی سے باہر ہونے پر اداکار و میزبان فہد مصطفیٰ نے ویرات کوہلی کو ٹرول کردیا۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر ہونے کے بعد بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کا ایک پْرانا ٹوئٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جوکہ سال 2012 کا ہے۔اس ٹوئٹ کو شیئر کرتے ہوئے جہاں سوشل میڈیا صارفین ویرات کوہلی کو ٹرول کررہے ہیں تو وہیں پاکستانی اداکار فہد مصطفیٰ بھی کسی سے پیچھے نہیں رہے۔فہد مصطفیٰ نے ویرات کوہلی کے اس پْرانے ٹوئٹ پر ایک طنزیہ ردّعمل دیا جسے شائقین کرکٹ بیحد پسند کررہے ہیں۔اداکار نے کہا کہ ’سیکیورٹی کا مسئلہ ہو تو ہم حاضر ہیں۔اس کے ساتھ ہی فہد مصطفیٰ نے اپنے ٹوئٹ میں پاکستان کے جھنڈے کا بھی اضافہ کیا۔واضح رہے کہ سری لنکا میں کھیلے جانے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2012 میں ایونٹ سے باہر ہونے پر ویرات کوہلی نے ایک ٹوئٹ کیا تھا، جس میں ان کا کہنا تھا کہ ہم کل اپنے گھر چلے جائیں گے، اس موقع پر ہم بالکل بھی اچھا محسوس نہیں کر رہے۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 میں ایک مرتبہ پھر بھارت کی ٹیم ایونٹ سے باہر ہوگئی ہے اور اپنا آخری میچ کھیلنے کے بعد گھر واپس لوٹ جائے گی۔سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ویرات کوہلی کا 2012 کا ٹوئٹ دوبارہ شیئر کیا جارہا ہے اور اس پر دلچسپ تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…