لاہور(این این آئی)مسلم لیگ (ن)کے سینیٹر و سابق آئی جی سندھ رانا مقبول نے کہا ہے کہ نوازشریف کے ساتھ 7ماہ جیل میں رہا ہوں، نواز شریف خوف کھانے والے شخص نہیں ہیں،
اس سے پہلے لاہو رسے کوئی فائٹرنظرنہیں آتاجس نے ڈکٹیشن نہ لی ہو اورپھرنکال دیاگیاہو ۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نوازشریف کو ہتھکڑی لگی تومیں نے ایس پی کو ڈانٹا کہ وزیراعظم رہنے والے شخص کے ساتھ ایسا نہ کرو اور انہیں ڈانٹ کر باہر نکال دیا ۔ انہوں نے کہا کہ عمر قید کی سزا ہوئی تونوازشریف شکر ادا کررہے تھے ،یقینا اس بات کا شکر ہوگا کہ سزائے موت نہیں ہوئی، نواز شریف نے کہا تھاکہ اللہ فضل کرے گا ۔ انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف کے جہازکو موڑنے سے پولیس کا کوئی تعلق نہیں تھا، ایوی ایشن نے سب کیا،مجھے ہائی جیکنگ سے جوڑا لیکن جب عدالت میںویڈیو چلی تو کوئی کانسٹیبل بھی اس میں نظر نہیں آیا۔انہوں نے کہا کہ جی ڈی اے مظاہرے پرامن طریقے سے ختم کروانے پر پرویز مشرف مجھ پر غصہ تھے۔