ہفتہ‬‮ ، 13 ستمبر‬‮ 2025 

قرآن پڑھانے کے دوران بارگاہ خداوندی سے بلاوے پر لبیک کہہ دیا، معلمہ کی پڑھانے کے دوران ایسی موت کہ سب ہی عش عش کر اٹھے

datetime 8  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سعودی عرب کی رہائشی خاتون شیخہ عتیق جن کا تعلق ریاض سے تھا ۔ شیخہ ریاض کے ایک اسکول میں بچیوں کو قرآن کی تعلیم دینے پر مامور تھیں ان کا شمار ایسی معلمات میں ہوتا تھا جو کہ اپنی طالبات کے لی ایک مثال تھیں-تفصیلات کے مطابق ان کی طالبات کا ان کے حوالے سے یہ کہنا تھا کہ وہ نرم فطرت اور ہر وقت مسکراتے رہنے والی استاد تھیں

جو طالبات میں اپنی نرم طبیعت کی وجہ سے بہت مقبول تھیں کچھ دن قبل شیخہ عتیق روزمرہ کی طرح کلاس روم میں آئیں اور انہوں نے پڑھانا شروع کر دیا، مگر اچانک بارگاہ خداوندی سے بلاوے کے سبب اچانک حرکت قلب بند ہونے کے سبب وہ کرسی سے گر گئیں۔ ہماری ویب کی رپورٹ کے مطابق جس پر طالبات نے فوری طور پر پرنسپل کو بلوایا جنہوں نے ہنگامی طبی امداد کے یونٹ کو اور ایمبولنس کو بلوایا مگر ان کی کوششیں کامیاب نہ ہو سکیں اور شیخہ عتیق نے ہسپتال جانے سے قبل ہی دم توڑ دیا-ان کے والد کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ان کی بیٹی صرف قرآن کی تعلیم ہی نہ دیتی تھیں بلکہ ان کی پوری زندگی اس کی عملی تفسیر تھی اور وہ اسلام کے تمام ارکان پر سختی سے کاربند رہتی تھیں۔عملی زندگی میں سنت نبوی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کے مطابق پیر اور جمعرات کے نفلی روزے رکھنا ان کی عادت میں شامل تھا یہاں تک کہ جس وقت انہوں نے داعی اجل کے بلاوے پر لبیک کہا اس وقت بھی وہ روزے کی حالت میں تھیں-ان کی اس ناگہانی موت نے ان کی طالبات اور ساتھی اساتذہ کو سخت صدمے سے دوچار کر دیا اور وہ سب ان کے درجات کی بلندی کے لیے دعا گو ہیں-ان کے والد کا یہ کہنا تھا کہ ان کی بیٹی کی روزے کی حالت میں موت اور قرآن کی تعلیم دینے کے دوران موت اس بات کا ثبوت ہے کہ بارگاہ خداوندی میں ان کی قرآن کی تعلیم دینے کی کوششوں کو قبولیت ملی ہے-

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…