ہفتہ‬‮ ، 13 ستمبر‬‮ 2025 

پیٹ کے لئے کسی عجوبے سے کم نہیں ۔۔ ایک مولی جسم کو کتنی توانائی فراہم کرتی ہے؟ جانئے

datetime 8  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سردی کا موسم شروع ہونے ہی والا ہے اور بازاروں میں جگہ جگہ مولی نظر آنا شروع ہو گئی ہے، مولی شوق میں تو سب ہی کھاتے ہیں مگر اس کے فوائد سے بہت کم لوگ ہی واقف ہیں، مولی جگر اور پیٹ کے مسائل دور کرنے کے ساتھ ساتھ اور کون سے جسمانی مسائل کو دور کر سکتی ہے،مولی میں بےشمار غذائی اجزاء پائے جاتے ہیں جو کہ جگر اور پیٹ کے لئے بےحد فائدے ثابت ہوتے ہیں

ساتھ ہی یہ جسم کو توانائی بھی فراہم کرتی ہے مولی کے استعمال سے خون بھی صاف ہوتا ہے یہ جسم میں سرخ خون کے خلیات کو ختم ہونے سے بچاتی ہے۔کے فوڈ کے مطابق بلڈ پریشر ایک ایسا مسئلہ ہے جو اگر ایک بار ہو جائے تو ساری زندگی کا روگ بن جاتا ہے اس لئے بلڈ پریشر سے بچنے کے لئے ایسی غذاؤں کا استعمال کرنا چاہیئے جو کہ خون کے بہاؤ کو نارمل بنائے مولی ایک ایسی سبزی ہے جس میں پوٹاشیم ہوتا ہے یہ پوٹاشیم سوڈیم کی مقدار کو کنٹرول کرتا ہے جس سے ہمارا بلڈ پریشر کنٹرول میں رہتا ہے۔یرقان کے مرض میں مولی کے پتوں کا رس نکال کر چینی ملا کر مریض کو پلانے سے یرقان ختم ہو جاتا ہے اور اچھی مقدار میں مولی کھانے والوں کو کبھی یرقان نہیں ہوتا۔ کیونکہ مولی ہمارے نظام ہاضمہ کو درست کرتی ہے جسم سے فاسد مادوں کا خاتمہ کرتی ہے اس لئے اس کے استعمال سے وزن میں بھی کمی آتی ہے اگر آپ موٹاپے سے پریشان ہیں اور وزن کم کرنا چاہتے ہیں تو مولی کے رس میں لیموں اور نمک پلا کر پیئیں۔ اس سے آپ کے وزن میں حیرت انگیز کمی آئے گی، بلڈ پریشر کے مریض نمک شامل نہ کریں۔ کسی بھی کیڑے کے کاٹنے کے بعد ہونے والی سوجن، درد اور زہریلے ڈنک کے اثر کو ختم کرنے کے لئے مولی کا رس متاثرہ جگہ پر لگائیں سوجن اور درس سے نجات مل جائے گی۔ ایسے لوگ جنہیں دمہ یا سانس کی تکلیف ہوتی ہو انہیں چاہیے کہ وہ باقاعدگی سے مولی کھائیں کیونکہ اس میں موجود اجزاء کی بدولت سینے کی جکڑن کم ہوتی ہے اور سانس لینے میں آسانی ہوتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…