ہفتہ‬‮ ، 13 ستمبر‬‮ 2025 

شعیب ملک اور حفیظ کا متبادل کون ہے؟ سابق کوچ نے بتا دیا

datetime 8  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )ٹی 20 ورلڈ کپ کے بعد اگر شعیب ملک اور محمد حفیظ ریٹائرمنٹ لے لیتے ہیں تو کیا پاکستان کے پاس ان کا متبادل موجود ہوگا؟یہ سوال اے اسپورٹس کے پروگرام ’دی پویلین‘ میں میزبان فخر عالم نے سابق کپتان وسیم اکرم، وقار یونس اور مصباح الحق سے کیا۔نجی ٹی وی اے آروائی کے مطابق فخر عالم نے کہا کہ ہمیں یہ بتایا گیا ہے کہ شعیب ملک اور

محمد حفیظ ورلڈ کپ کے بعد ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے اس پر وسیم اکرم نے پوچھا کہ یہ اعلان انہوں نے خود کیا ہے۔میزبان نے کہا کہ یہ اعلان نہیں کیا گیا ہے شعیب ملک اور محمد حفیظ نے ریٹائرمنٹ سے متعلق اشارہ دیا ہے۔وقار یونس نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ جب تک کاغذ آپ کے ہاتھ میں نہ آجائے تب تک یقین نہ کریں۔وسیم اکرم نے مصباح الحق سے پوچھا کہ اگر دونوں کھلاڑی دستیاب نہیں ہوتے کیا پاکستان کے پاس ان کا متبادل موجود ہے؟مصباح الحق نے کہا کہ آئندہ ٹی 20 ورلڈ کپ ہمیں آسٹریلیا میں کھیلنا ہے، حیدر علی ہمارے پاس موجود ہیں وہ تین یا چار نمبر پر بیٹنگ کرسکتے ہیں، دوسرے کھلاڑی کے لیے مصباح نے افتخار احمد کا نام لیا۔مصباح الحق نے کہا کہ افتخار احمد مڈل آرڈر میں بیٹنگ کرسکتے ہیں اور وہ فاسٹ بولر کو بہت اچھا کھیلتے ہیں، وہ اس سے قبل بھی آسٹریلیا میں اور نیشنل ٹی 20 میں اچھی کارکردگی دکھا چکے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…