اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )قومی ٹیم کے آل راؤنڈر انور علی نے ریڈ بال کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی ٹیم کے آل راؤنڈر انور علی نے ریڈ بال کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی، انہوں نے سندھ کے کوچز کو فیصلے سے آگاہ کردیا۔آل راؤنڈر انور علی ملتان میں فرسٹ کلاس میچ کھیل کر ٹیم سے الگ ہوگئے۔انور علی نے ریٹائرمنٹ سے قبل چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ سے ٹیلیفون پر بات بھی کی، انور علی نے کیریئر میں 108 فرسٹ کلاس میچز کھیلے ہیں۔