دبئی (مانیٹرنگ، آن لائن) بھارت نمبیبیا کے خلاف میچ جیت گیا، بھارت کرکٹ ٹیم کی جانب سے 133 کے ہدف کو پورا کرنے کے لئے کے ایل راہول اور روہت شرما آئے، دونوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا، روہت شرما نے 56 رنز بنائے ان کی اننگ میں دو چھکے اور سات چوکے شامل تھے انہوں نے 37 گیندوں پر 56 رنز بنائے، کے ایل راہول نے 54 اور سوریا کمار نے 25 رنز بنائے اور وہ ناٹ آؤٹ رہے،
انڈیا نے مطلوبہ ہدف 15.2 گیندوں پر پورا کر لیا، اس طرح انڈیا نے یہ میچ 9 وکٹوں سے جیت لیا۔ واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچ میں بھارت نے ٹاس جیتا اور فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، نمبیبیا کی جانب سے اسٹیفن بارڈ اور مچل وین نے اننگز کا آغاز کیا، اسٹیفن نے 21 رنز بنائے اور وہ جدیجہ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے، مچل نے 14 رنز بنائے، گریگ ولیم کوئی رنز نہ بنا سکے، گرہارڈ نے 12 رنز بنائے، جان نیکول نے 5 رنز بنائے، ڈیوڈ ویسی نے اچھی بیٹنگ کا مظاہرہ کیا، مقررہ 20 اوورز میں نمبیبیا 132رنز بنا سکا اور اس کے آٹھ کھلاڑی آؤٹ ہوئے، اس طرح انہوں نے بھارت کو جیت کے لئے 133رنز کا ہدف دیا۔بھارت کی جانب سے جدیجہ اور ایشون نے تین تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ جسپریت بمرا کے حصے میں دو وکٹیں آئیں۔ واضح رہے کہ دونوں ٹیمیں پہلے ہی ایونٹ سے باہر ہو چکی ہیں۔ واضح رہے کہ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈکپ 2021 کے میچ میں بھارتی کرکٹ ٹیم نے نمیبیا کے خلاف اپنے بازوؤں پر سیاہ پٹی باندھ کر میچ کھیلا۔بھارتی کھلاڑیوں نے قومی ٹیم کے بہت سے بین الاقوامی کھلاڑی تیار کرکے دینے والے دلی ڈومیسٹک کرکٹ کے لیجنڈری کوچ تارک سنہا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے میچ اپنے بازوؤ ں پر سیاہ پٹی باندھ کر کھیلا۔واضح رہے کہ ڈومیسٹک کرکٹ کے
لیجنڈری کوچ تارک سنہا پانچ نومبر کو پھیپھڑوں کے کینسر کے باعث اس دنیا سے کوچ کرگئے تھے۔تارک سنہا نے 1969 میں اپنی جمع پونچی سے سونیٹ کلب کی بنیاد رکھی تھی، اسی کلب سے رمن لامبا سے لیکر رشبھ پنت جیسے کھلاڑیوں نے بین الاقوامی کرکٹ میں اپنی جگہ بنائی اور بھارتی ٹیم کی نمائندگی کی۔