ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

اپنے شوہرشعیب ملک کو سپورٹ کرنے پر انتہا پسند ہندووں کی ثانیہ مرزا سے نفرت سامنے آگئی

datetime 8  ‬‮نومبر‬‮  2021 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی )قومی کرکٹر شعیب ملک کی اہلی ثانیہ مرزا سےانتہا پسند وں کی نفرت کھل کر سامنے آگئی ، ٹینس سٹار کو دل سے پاکستانی ہونے کا طعنہ دے دیا ۔ گزشتہ روز پاکستان نے سکاٹ لینڈ کیخلاف 72رنز سے فتح حاصل کی ۔ شعیب ملک نے بہترین اننگز کھیلی

اور انہیں ثانیہ مرزا داد دیتی نظر آتی رہیں ۔ بھارت کرکٹ شائقین نے اپنی ٹیم کے ٹورنامنٹ سے باہر ہونے کا غصہ ٹینس اسٹار ثانیہ پر بھی نکالا اور انہیں دل سے پاکستانی ہونے کا طعنہ دیا۔انتہا پسند ہندووں نے ثانیہ مرزا کے اپنے شوہر کو داد دینے پر انہیں پاکستان جانے کا مشورہ دے دیا ۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز شعیب ملک پاکستان کے ٹی ٹوئنٹی میں تیزترین نصف سنچری بنانے والے کھلاڑی بن گئے۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے میں پاکستان اور اسکاٹ لینڈ کے درمیان میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کی۔پاکستان کی جانب سے شعیب ملک نے دھواں دھار بیٹنگ کی اور وہ پاکستان کے ٹی ٹوئنٹی میں تیزترین نصف سنچری بنانے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔انہوں نے 18 گیندوں پر 54 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جس میں 6 چھکے اور ایک چوکا شامل ہے۔شعیب کی دھواں دھار اننگز کے دوران ان کی اہلیہ اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا بھی میدان میں موجود تھیں جو شوہر کی بیٹنگ سے محظوظ ہوتی رہیں۔اس دوران چھکے اور چوکوں پر شوہر کو داد دیتی رہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…