اتوار‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2025 

حکومت کو ٹف ٹائم دینے کی تیاریاں، پی ڈی ایم نے لانگ مارچ کا اعلان کر دیا

datetime 8  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی اور (ن )لیگ سمیت تمام اپوزیشن جماعتوں نے حکومت کے خلاف مشترکہ احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے حکومت کو پارلیمان میں مل کر ٹف ٹائم دینے فیصلہ کرلیا۔ پیر کو اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے چیمبر میں اپوزیشن جماعتوں کا مشترکہ اجلاس میں پیپلز پارٹی کے بلاول بھٹو زرداری یوسف رضا گیلانی پرویز اشرف رضا ربانی شیری رحمان اے این پی کے

امیر ہوتی اور جے ہو ائی کے اسد محمودشریک ہوئے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا کہ منگل کو اپوزیشن جماعتوں کی مشترکہ پارلیمانی جماعتوں کا اجلاس ہوگا۔ انہوںنے کہاکہ عوام کے مسائل چاہے مہنگائی ہو یا کچھ اور ہم سب ان پر یکسو ہیں، احتساب کے نام پر جو زیادتی ہورہی ہے اس کے خلاف ہم سب پارلیمان میں اکٹھے ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جب سے پی ٹی آئی ایم ایف مسلط ہوئی ہے اور مہنگائی میں اضافہ ہوا، عوام پریشان ہیں،بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ یہی اہم نقطہ ہے جس پر پوری اپوزیشن اکٹھی ہوئی ہے،عوام کے مسائل کی خاطر چاہے وہ مہنگائی یا ای وی ایم کے ذرئعہ ووٹ ڈالنے کی کوشش یا سیاسی انتقام ہو، ہم اس کے خلاف پارلیمان کی حد تک متحد ہیں. ہم سب مل کر عوام کے مسائل کو اٹھائیں گے۔ انہوںنے کہاکہ حکومت کی ناکام پالیسیوں کو ایکسپوز کریں گے،ہماری پوری کوشش ہوگی کہ دھاندلی اور حکومت کی سیاسی انتقام کی سازش کو ناکام بنائیں۔جے یوآئی کے مولانا اسد محمود نے کہا کہ عوام کے مسائل پر تمام اپوزیشن اکٹھی ہے.انہوں نے کہا کہ لوگ اعتماد رکھیں، ہم ان کے حقوق کی جنگ لڑیں گے، امیر حیدر ہوتی بولے پارلیمان کے اندر اپوزیشن زیادہ موثر نظر آئے گی۔۔ایک سوال پر شہباز شریف نے کہا کہ چاہے کوئی بھی معاملہ ہو وزیر اعظم کبھی آئے ہی نہیں ان کا کردار انتہائی قابل مذمت ہے.

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…