اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )چینی فوج نے بھارتی فوجیوں کے زخموں پر نمک چھڑکتے ہوئے ان کی نئی تصاویر جاری کر دیں ۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز لبریشن آرمی کے جوانوں نے بڑی تعداد میں بھارتی فوجیوں کو گرفتار کیا ہوا اور ان سے کانپکڑوائے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے
انڈین آرمی اور حکومت کو دنیا کے سامنے شرمندگی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ واضح رہے کہ دونوں ممالک کے مابین مذاکرات کی ناکامی پر چین نے وادی گلون کی جھڑپ کی ویڈیوز اور تصاویر جاری کی تھیں ۔ دوسری جانب بھارتی فوجی نے ساتھیوں پر فائرنگ کرکے 4 اہلکاروں کو ہلاک اور 13 کو زخمی کردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست چھتیس گڑھ میں بھارتی فوجی نے اپنی ہی سروس رائفل اے کے 47 سے کیمپ میں فائرنگ کرکے 4 اہلکاروں کو ہلاک اور 13 کو زخمی کردیا، واقعہ کے بعد زخمی اہلکاروں کو اسپتال منتقل کیا جب کہ فائرنگ کرنے والے فوجی کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔بھارتی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں 7 اہلکار شدید زخمی ہوئے جنہیں انتہائی نگہداشت میں رکھا گیا ہے کہ جب کہ 2 اہلکاروں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے رائیپور میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق فائرنگ کرنے والے اہلکار کی شناخت رتیش رانجن کے نام سے ہوئی ہے تاہم اہلکار نے ایسا کیوں کیا اس حوالے سے تفصیلات سامنے نہیں آسکیں جب کہ اہلکار سے تفتیش جاری ہے