اتوار‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2025 

سابق کپتان انضمام الحق نے بھارتی ٹیم کے ڈریسنگ رو م سے متعلق چو نکا دینے والا انکشاف کر دیا

datetime 8  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /آن لائن)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق چیف سلیکٹر و کپتان انضمام الحق نے بھارتی ٹیم کے ڈریسنگ روم سے متعلق چونکا دینے والے انکشافات کر دیے ۔ تفصیلات کے مطابق انضمام الحق کا کہنا تھا کہ بھارتی ٹیم کا ڈریسنگ روم کا ماحول ٹھیک نہیں تھا اور یہی وجہ ان کے ہارنے کی بھی بنی ہے ۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ

بھارتی ڈریسنگ روم میں دہلی اور ممبئی والوں کے مابین کھینچا تانی ہوئی ہے اور یہ کوئی عام بات نہیں کہ ورلڈ کپ کے دوران ہی بھارتی کپتان ویرات کوہلی کپتانی چھوڑنے کا اعلان کر دے اس کا مطلب ہے کہ کچھ تو گڑ بڑ ہے ۔ دوسری جانب ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ، پاکستان کا سیمی فائنل میں آسٹریلیا سے ٹاکر ا ،شعیب ملک نے آسٹریلیا کی حکمت عملی توڑنے کا پلان بتا دیا ۔ تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے کہا ہے کہ آسٹریلیا کی ٹیم نے اچھا کھیل کر سیمی فائنل میں پہنچی ہے اور اس سے سیمی فائنل میں ٹف چیلنج ہوگا۔میچ کے بعد ورچوئل پریس کانفرنس میں آل رائونڈر شعیب ملک کا کہنا تھا کہ راؤنڈ میچز ختم ہوئے ہیں اب مینجمنٹ اور کھلاڑی بیٹھ کر حکمت عملی تیار کریں گے۔انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کی پوزیشن اور اسٹرینتھ کو سامنے رکھ کر پلان بنائیں گے، آسٹریلیا کی حکمت عملی کو توڑنا ہے اور اپنے پلان پر عمل درآمد کرنے کی طرف ٹیم کا دھیان ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز آئی سی سی نے شعیب ملک کی سکاٹ لینڈ کیخلاف تیز ترین نصف سینچری کی ویڈیو جاری کر دی ۔ تفصیلات کے مطابق آئی سی سی (ICC)نے شعیب ملک کی تیزی ترین نصف سینچری کی ویڈیواپ لوڈنگ ویب سائٹ انسٹاگرام پر جاری کی ہےجسے اب تک صارفین کی بڑی تعداد دیکھ چکی ہے ۔ آل راؤنڈر شعیب ملک نے پاکستان کی طرف سے تیز ترین نصف سنچری کا ریکارڈ بنادیا۔ شارجہ کرکٹ گراؤنڈ میں اسکاٹ لینڈ کے خلاف کھیلتے ہوئے شعیب ملک نے صرف 18 گیندوں پر اپنی یہ نصف سنچری مکمل کی۔ انہوں نے اس فہرست میں عمر اکمل کا ریکارڈ توڑا جنہوں نے ان سے قبل 21 گیندوں پر یہ کارنامہ انجام دیا ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…