اسلام آباد(آن لائن)جڑواں شہروںمیں آٹا بحران ایک بار پھر سر اٹھانے لگا ہے ،گندم کا سٹاک تین دن کا رہ گیا،معلومات کے مطابق راولپنڈی کے گوداموں میں گندم کا ذخیرہ تین دن کا رہ گیا ہے ،اور اس حوالہ سے متعدد فلور ملز مالکان نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں گندم خرید کر جب راولپنڈی لائی
جاتی ہے تو اس پر فی بوری 300روپے خرچ آتا ہے اور یوں مہنگی گندم خرید کر سستا آٹا بیچنے پر خسارہ کا سامنا ہے ،دوسری جانب پٹرول کی بے لگام قیمتوں کے سامنے پبلک ٹرانسپورٹ سمیت دیگر چارجز بھی بڑھ چکے ہیں اور عام شہری نومبر سے جنوری تک پھر لائنوں میں آٹا خریدنے پر مجبور ہو سکتا ہے ۔