اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان نے سکاٹ لینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان نے اسکاٹ لینڈ کو 20اوورز کے اختتام پر4وکٹ کے نقصان پر190 کا ٹارگٹ دیا ہے ۔محمد رضوان نے 19بالز کھیل کر 15رنز بنا کیچ آئوٹ ہوئے
جبکہ بابر اعظم نے 47بالز کھیل کر 66رنز بنا کر آئوٹ ہوئے ۔ فاخر زمان13بالز پر 8رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔ محمد حفیظ 19بالز کھیل کر 31رنز بنا کر آئوٹ ہوئے جبکہ شعیب ملک نے آکر بہترین اننگز کھیلی اور انہوں نے ٹی ٹوئنٹی کی تیز ترین 50سکور بنایا شعیب ملک نے 18بالز پر 54رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے جبکہ ان کیساتھ آصف علی 4 بالز پر 5 رنز بنا پائے ۔ دوسری جانب بھارت کی امیدیں دم توڑ گئیں ، نیوزی لینڈ نے افغانستان کو دو کٹوں کے نقصان پر شکست دےکر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا ہے ۔ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں گروپ 2 کے اہم ترین میچ میں افغانستان کی ٹیم نے نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 125 رنز کا ہدف دیا ہےجسے نیوزی لینڈ نے 18.1بالز پر پورا کر کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا ہے ۔